ایران:ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے قائدِ اعلیٰ علی خامنہ ای نے ہفتہ کے روز تہران میں حماس کے قائم مقام رہنما خلیل الحیۃ اور فلسطینی گروپ کے دیگر دو رہنماؤں سے ملاقات کی۔میڈیا نے اس ملاقات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور خامنہ ای کی الحیۃ، حماس کی قیادت کونسل کے سربراہ محمد درویش اور حماس کے اعلیٰ عہدیدار نزار عوض اللہ سے ملاقات کی صرف تصاویر شائع کیں۔یاد رہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ جنگ میں حماس کی حمایت کرتا ہے۔












