• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

کیا حکومت اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینے کی حالت میں ؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 27, 2023
0 0
A A
کیا حکومت اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینے کی حالت میں ؟
Share on FacebookShare on Twitter

نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پرآزمائشیں اور الزامات کی بوچھار یں اس پر کسی ستم سے کم ثابت نہیں ہورہی ہیں!۔وہ ایک مسئلے سے ابر بھی نہیں پاتی ہے کہ دوسرے مسئلہ میں الجھ جاتی ہے ۔ دوسرے دور کے آخری ایام میں موجودہ وقت این ڈی اے حکومت کو زیادہ بھاری محسوس ہورہا ہے۔ابھی کچھ قبل دنوں پہلے ہی مودی حکومت نے ہنڈن برگ معاملے میں کسی طرح اپنا پیچھا چھڑایا تھا ۔بلکہ یوں کہئے کہ سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ پینل کی مثبت تحقیقات کی بدولت اس کی مشکلوں کے بادل چھٹے تھے کہ اب نئی پارلیمنٹ کا افتتاح اور ا سکے بعد حکومت کے نوسال مکمل ہونے پر اس کی اپنی جانب سے ایک ہوٹل میںحصولیابیوں کے چرچے، گویا نئی مشکل بن کر ٹوٹ پڑے ہیں۔دونوں ایشوزپر وہ گھری ہوئی ہے۔ایک طرف عام بحث یہ چھڑی ہوئی ہے کہ مودی حکومت نے پارلیمنٹ کے نئی عمارت کے افتتاح پر صدر جمہوریہ کو کیوں مدعو نہیں کیا ،یا ان سے اس عظیم الشان عمارت کاافتتاح کیوں نہیں کرایا جارہا ،جبکہ یہ نہ صرف صدر جمہوریہ ہند کے عہدہ کی توہین ہے بلکہ جمہوری اصول و روایت کے خلاف بھی ہے۔
تو دوسری جانب سوال یہ کیا جارہا ہے کہ نو سالہ دور حکومت کامیاب کیسے ہوسکتا ہے ۔یہ عوام کی بدحالی کا دور ہے!۔جہاں تک اول الذکرمعاملے کا تعلق ہے تو بتادیں کہ دو دن پہلے پارلیمنٹ کے افتتاح کے ایشو پر 19اپوزیشن جماعتوںنے سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا تھا،اور عدالت عالیہ سے استدعا کی تھی کہ وہ اس معاملے میں دخل دے اور صدر جمہوریہ کے ہاتھوں عمارت کا افتتاح کرایا جائے ۔لیکن آج سپریم کورٹ نےان کی اپیل کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئےاس معاملے میں مداخلت کرنے سے ہی انکار کردیا اور اپیل کو خارج کردیا۔اس موقف سےبی جے پی کے خیمہ کے حوصلے بلند ہیں۔لیکن مبصرین اسے اپنے زاوئے سے دیکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بظاہر اس اپیل کے ٹھکرائے جانے پر حکومت بغلیں بجارہی ہو لیکن در اصل وہ اس وقت یہ سوچ کر سخت پریشان و فکرمند ہے کہ 28 مئی کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے اپوزیشن کو کس طرح منایا جائے گا ۔حالانکہ یہ بات الگ ہے کہ کچھ اپوزیشن پارٹیاں کسی مصلحت کے تحت حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہیں اورحزب اختلاف کی سیاست کو منہ چڑھانے کی کوشش کررہی ہیں۔در اصل حکومت نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو نظر انداز کرکے بڑی مشکل مول لے لی ہے ۔اپوزیشن اس معاملے کو اٹھا کر بی جے پی کی ’دلت نوازی ‘کے ڈھونگ کو عیاں کردینا چاہتا ہے ،اب اس کا چھوڑا ہوا تیر اپنے نشانے پر لگ گیا ہے ،یہ الگ بات ہے کہ عدالت نے خود کو اس سے الگ کرلیا ہے ۔
بہر کیف ،ادھر ابھی اس مسئلہ سے حکومت اپنی جان چھڑا بھی نہیں پائی تھی کہ حکومت کی 9 سال کی کامیابیوں پر ایک پانچ ستارہ شاندار ہوٹل میں منائے جانے والے جشن کی تقریب اور ا سمیں کئے گئے بلند و بانگ دعوئوںپر اپوزیشن کے حملوں کی یلغار نے اسے لا جواب کر کے رکھ دیا ہے۔ کانگریس نے ایسا آئینہ دکھایا ،اور ایسے حملے کئے کہ وہ بمشکل ہی اپنا دفاع کرسکے! ۔سچ تو یہ ہے کہ نو سال کی حصولیابیوں اور کامیاب حکومت کے بارے میںتو عوام سے پوچھنا چاہئے تھا کہ ان کے نو سال کیسے گزرے ؟لیکن ایک ہوٹل میں پروگرام کر کے منہ میاں مٹھو بن کر کامیاب حکومت کا لوہا منواننے کی جو کوشش کی گئی ،مناسب نہیں لگتی۔کانگریس نے حکومت سے کئی چبھتے سوال کیے ہیں ۔اس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے 9 سال مکمل کر لئے ہیں لیکن یہ ناکامی اور بد حالی کے نو سال ہیں۔کانگریس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس نے بی جے پی کے دعوئوں کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دی ہیں۔
کانگریس نے بے روزگاری سے لے کر مہنگائی اور دیگر مسائل پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ مصائب کے 9 سال مکمل ہو چکے ہیں!۔کانگریس نے لکھاکہ’’ جو بھی آواز اٹھے اسے دبائو، کچل دو، جیل میں ڈال دو، بلڈوزر چلا دو، ای ڈی، سی بی آئی کا خوف دکھاؤ۔ حکومت نہ بنے تو پیسے کے بل بوتے پر اقتدار خریدو اور جمہوریت کا قتل کرو، ملک کی بندرگاہیں، ہوائی اڈے، بڑے بڑے منصوبے متر کو بیچ دو اور آرام سے متر کال میں مہنگا مشروم کھاتے رہو، فوٹو کھنچواتے رہو‘‘۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے روز بہ روز بڑھتی بے روزگاری کو لے کر مرکز کی مودی حکومت پر طنزیہ حملہ کیا ۔ انھوں نےلکھا کہ بی جے پی کے راج میں ہندوستان روزگار چھیننے میں ’وشو گرو‘ بن گیا ہے۔کھڑگے نے ایک ویڈیو پوسٹ کر بتایا کہ ملک میں شرح بے روزگاری 45 سال کی اعلیٰ سطح پر ہے اور 20 سے 24 سال کی عمر والے طبقہ کے 63 فیصد ہندوستانی بے روزگار ہیں۔ اس کے علاوہ کانگریس نے نوٹ بندی ،جی ایس ٹی اور کورونا دور میں پی ایم کیئر فنڈ میں جمع ہوئے چندہ کی رقم کے حوالے سے بھی کئی سوال اٹھائے اور حکومت کو گھیرا ۔اس میں شک کی گنجائش نہیں کہ مودی حکومت کے حالیہ نو سالوں میں عوام جس کرب کے حالات سے گزرے ہیں ،اس درد کو آسانی سےمحسوس نہیں کیا جاسکتالیکن دیگر عوام کو دیگر ایشوز اٹھا کر انہیں چھپانے کی کوشش کی گئی ۔ان حالات کے درمیان جس طرح سے عوام نے صبر و ہمت اور حوصلہ کا مظاہرہ کیا اس کیلئے وہ قابل داد و تحسین ہیں۔ کیا این ڈی اے حکومت ان کے درد کا اعتراف کرےگی،کیا وہ اپوزیشن کے کسی ایک بھی سوال کا جواب دینے کی حالت میں ہے؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist