دوحہ(ہ س)۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے اور لبنان میں پہلے سے طے شدہ منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے اپنی جارحیت” کو وسعت دینے کا دانستہ انتخاب کر رکھا ہے۔انہوں نے شوریٰ کونسل کے منگل کے روز افتتاح کے لیے اپنی سالانہ تقریر میں کہا، اسرائیل نے ایسا اس وجہ سے کیا تھا کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ اس کی گنجائش موجود ہے۔یاد رہے کہ قطری کونسل کو قانون سازی کا اختیار حاصل ہے اور وہ عام ریاستی پالیسیوں اور بجٹ کی منظوری دیتی ہے لیکن اس کا سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے والے چھوٹے مگر گیس پیدا کرنے والے متمول ملک کے دفاع، سلامتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری امور کی پالیسی سازی میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔امیرِ قطر نے مزید کہا، قطر کے آئین میں ترامیم شوریٰ کونسل تجویز کرے گی اور اسے عوامی ریفرنڈم میں ووٹ دیا جائے گا۔












