• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 13, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اسرائیل نے 60 بموں سے نشانہ بنایاگیا : اسرائیلی فوج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 7, 2025
0 0
A A
یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اسرائیل نے 60 بموں سے نشانہ بنایاگیا : اسرائیلی فوج
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب (ہ س)۔اسرائیلی فوج نے آج پیر کے روز اپنے جنگی طیاروں کی وڈیوز جاری کی ہیں جنھوں نے یمن میں حوثی اہداف پر فضائی حملوں کے دوران الحدیدہ، ریس عیسیٰ اور الصلیف کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا۔ فوج کے مطابق ان حملوں میں 20 جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 60 بم گرائے گئے۔اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حملے میں حوثیوں کے زیر قبضہ … کار بردار جہاز "گلیکسی لیڈر” کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے حوثیوں نے کئی ماہ قبل ضبط کر لیا تھا۔یہ فضائی حملے پیر کی صبح کیے گئے، اور ان کا ہدف یمن میں حوثیوں کے زیر قبضہ بندرگاہیں اور تنصیبات تھیں۔ اس کے بعد حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا۔یہ کشیدگی اتوار کو اس وقت بڑھی جب بحیرہ احمر میں لائبیریا کے پرچم والے ایک تجارتی جہاز پر حملہ ہوا، جس سے جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ پانی میں ڈوبنے لگا۔ اس کے بعد عملے کو جہاز چھوڑنا پڑا۔یونان کے زیر ملکیت اس جہاز’ماجک سیز‘ پر حملے کی فوری ذمہ داری حوثیوں پر ڈالی گئی، خاص طور پر اس وقت جب ایک سیکیورٹی کمپنی نے رپورٹ کیا کہ یہ جہاز بظاہر پہلے ہلکے ہتھیاروں اور راکٹ گولوں سے نشانہ بنایا گیا، اس کے بعد بارود سے بھرے ڈرونز سے حملہ ہوا۔حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر دوبارہ حملوں کا آغاز امریکا اور مغربی افواج کو اس خطے میں دوبارہ مداخلت پر مجبور کر سکتا ہے، خاص طور پر اس تناظر میں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی حوثیوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کا آغاز کر چکے ہیں۔یہ حملہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک حساس وقت میں ہوا، جہاں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ ادھر ایران اس بات پر غور کر رہا ہے کہ کیا وہ امریکی فضائی حملوں کے بعد، جن میں اس کی حساس ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرے یا نہیں۔اس تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو واشنگٹن روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور یہ تمام اہم امور ان کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے الحدیدہ، ریس عیسیٰ، الصلیف کی بندرگاہوں اور ریس الکثیب میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حوثی نظام ان بندرگاہوں کو ایرانی نظام سے ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال کرتا ہے، اور یہ ہتھیار اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔فوج کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے کار بردار جہاز ’گلیکسی لیڈر‘ کو بھی نشانہ بنایا، جس پر حوثیوں نے نومبر 2023 میں قبضہ کیا تھا، جب انھوں نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے بعد بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ حوثیوں نے اس جہاز پر ایک ریڈار نظام نصب کر رکھا تھا، جسے بین الاقوامی بحری علاقے میں موجود دیگر جہازوں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ جوابی کارروائی میں، حوثیوں نے بظاہر اسرائیل پر میزائل فائر کیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ انھوں نے میزائل کو روکنے کی کوشش کی، اور حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist