• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل کسی بغیر پیشگی اطلاع کے ایران پر حملہ کرسکتا ہے، یوروپی حکام کو خدشہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 28, 2025
0 0
A A
اسرائیل کسی بغیر پیشگی اطلاع کے ایران پر حملہ کرسکتا ہے، یوروپی حکام کو خدشہ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن (ہ س)۔ایک طرف ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور متوقع ہے، جس کی تاریخ تا حال طے نہیں ہوئی … تو دوسری طرف امریکی اور یورپی حکام نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل اچانک اور بغیر پیشگی اطلاع ایران پر حملے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔اسی دوران امریکی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ اسرائیل صرف سات گھنٹوں کے اندر تہران پر حملے کے لیے خود کو تیار کر سکتا ہے۔ اس طرح اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو اس حملے کو منسوخ کرنے کے لیے دباؤ سے بچنے میں مدد ملے گی، کیوں کہ اس کے لیے وقت محدود ہو گا۔ یہ بات امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز” کی رپورٹ میں بتائی گئی۔اس تناظر میں اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ فوجی حملہ ہوتا ہے تو واشنگٹن کے پاس اسرائیل کی مدد کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہو گا۔مزید یہ کہ انھوں نے واضح کیا کہ نیتن یاہو یہ حملہ اْس وقت بھی کرنے کا حکم دے سکتے ہیں جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان کوئی سفارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا جائے۔ حکام نے بتایا کہ اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے اپنے اہل کاروں کو ایک نسبتاً چھوٹے حملے کی منصوبہ بندی کا حکم دیا تھا، جو امریکی مدد کے بغیر انجام دیا جا سکے۔دوسری جانب نیتن یاہو کے دفتر نے آج ان رپورٹوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل، ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی تازہ پیش رفت کے حوالے سے امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی ایلچی ممکنہ معاہدے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں، جن سے اسرائیل یا کانگریس کے بعض سخت گیر عناصر مطمئن نہ ہوں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی ایلچی وِٹکوف نے ایک عبوری مفاہمت پر اپنے پچھلے اعتراضات واپس لے لیے ہیں، جو کسی حتمی معاہدے کے اصول متعین کرے گی۔ذرائع کے مطابق، مذاکرات کے بارے میں با خبر افراد کا کہنا ہے کہ بہترین صورت میں امریکہ اور ایران کے درمیان "اعلانِ اصول” جاری ہو سکتا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ مشترکہ اصولوں کے اعلان پر آمادہ ہے، تاکہ اسرائیلی حملے کو روکا جا سکے۔اسی طرح امریکی مذاکرات کاروں نے وضاحت کی کہ وِٹکوف اور عمانی ثالثی یورینیم کی ایران میں افزودگی کے مسئلے پر دیگر متبادل حل تلاش کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں، تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان موجود اختلاف کو ختم کیا جا سکے۔ ان متبادل تجاویز میں ایک علاقائی مشترکہ منصوبہ بھی شامل ہے، جس کے تحت ایٹمی توانائی کی پیداوار کی جائے گی۔یہ اطلاعات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ایک امریکی عہدے دار نے منگل کے روز تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو کسی ایسے اقدام سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے جو امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔واضح رہے کہ دونوں فریقوں نے 12 اپریل سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔ ان مذاکرات کی پانچ نشستیں سلطنتِ عمان کی وساطت سے ہو چکی ہیں، اور ان کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ تاہم ایران کو اپنے ملک میں یورینیم کی افزودگی کی اجازت دینے کا مسئلہ مذاکرات کی سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، کیوں کہ امریکہ اس پر مکمل پابندی چاہتا ہے، جب کہ ایران اس شرط کو مسترد کر رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    فروری 22, 2026
    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح  افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    فروری 22, 2026
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist