بیروت (یو این آئی) مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ روز لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کا ایک رکن ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔لبنانی فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے شہر طائر کے قریب دير قانون النهر/رَاس ٱلْعَيْن سڑک پر سفر کرنے والی ایک کار پر فضائی حملہ کیا جس میں حزب اللہ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس کے طیارے نے دير قانون النهر میں حسین علی حسین کو نشانہ بنایا، جسے اسرائیلی فوج نے ایک دہشت گرد کے طور پر شناخت کیا تھا۔اسرائیلی فوج کے مطابق حسین جنوبی لبنان کے علاقے یارین میں حزب اللہ کے راکٹ اور میزائل یونٹ کا اہم رکن تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک الگ واقعے میں، ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے جنوب مشرقی گاؤں الطيبةکے مرکز میں ایک مکان پر فضائی حملہ کیا، جس میں پانچ شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو لبنان کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔