• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا شروع، امریکہ نے سب سے بڑے بحری بیڑے کو واپس بلایا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 2, 2024
0 0
A A
غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا شروع، امریکہ نے سب سے بڑے بحری بیڑے کو واپس بلایا
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ :1 جنوری (:)ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق اسرائیل نے غزہ سے پانچ فوجی بریگیڈ کو واپس ہٹا لیا ہے، یعنی اسرائیلی فوجیوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اپنے آپریشن کے تیسرے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں اس تعلق سے جانکاری دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سیکورٹی پر مرکوز ایک پالیسی ریسرچ تنظیم انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار نے کہا تھا کہ تیسرے مرحلہ میں جنگ کا اختتام ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے حوالے سے اسٹڈی آف وار میں کہا گیا ہے کہ ’’تیسرے مرحلہ میں غزہ میں فوج میں کمی، ریزرو فوجیوں کی ریلیز، ہدف بند چھاپے اور انکلیو کے اندر ایک سیکورٹی بفر زون کا قیام شامل ہے۔‘‘ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک نامعلوم اسرائیلی خفیہ افسر نے کہا ہے کہ حماس کا بیشتر کمانڈ اسٹرکچر ختم ہو گیا ہے اور حماس اب ایک فوجی ادارہ کی شکل میں کام نہیں کر رہا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے ذریعہ اسرائیل پر حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے 27 اکتوبر کو غزہ کے اندر ایک زمینی حملہ شروع کیا تھا جس میں کم از کم 21822 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں، جن میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں، جبکہ 56451 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثنا اسی کے ساتھ یہ خبر بھی آرہی ہے کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ اور خطے کی صورت حال کے پیش نظر اپنے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری بیڑے کو واپس امریکہ لے جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلان اتوار کے روز سامنے آیا۔تاہم امریکی فوجی ترجمان نے کہا ہے اس بحری بیڑے کی واپسی کے بعد بھی امریکہ اس علاقے میں تباہ کن ہتھیاروں اور فوجی قوت کو برقرار رکھیگا ۔امریکہ کا سب سے بڑا جنگی اثاثہ جیرالڈ فورڈ طیارہ بردار سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ کے فوری بعد امریکہ نے خطے میں اسرائیلی دفاع اور اپنے مفادات کے تفظ کے لئے بھیجا تھا لیکن اب اسے واپس بلا لیا گیا ہے اور جیرالڈ فورڈ اپنے بنیادی اور اصلی گھر نورفولک ورجینیا میں کچھ دیر رکے گا اور پھر اگلی منزلوں کی تیاری کرے گا۔جیرالڈ فورڈ نے بحیرہ روم میں دو ماہ سے زیادہ عرصہ گذارا ہے۔ اسکی واپسی سے پہلے اسے حوثیوں کے حملوں سے پیدا شدہ صورت حال کا سامنا رہا ۔ اسکی وجہ سے سمندری ٹریفک کو کافی تحفظ حاصل رہا۔امریکہ کی طرف سے بحری بیڑہ واپس لے جانے کے اعلان کے باوجود کوئی متعین تاریخ نہیں دی ہے کہ بحری بیڑہ کب امریکہ پہنچے گا۔ تاہم اس سے آنے والے دنوں میں امریکی اسٹریٹجی کی تبدیلی کا تاثر بن سکتا ہے۔ اگر ان دونوں خبروں کو ملا کر دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صورتحال بدل رہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist