فلسطين:حماس نے غزہ کے ایک سکول پر اسرائیلی فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ اسرائیلی بمباری خطرناک کشیدگی کا اظہار ہے۔اسرائیلی بمبار طیاروں نے ہفتہ کے روز غزہ میں ایک سکول میں موجود تقریباً ایک سو فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔واضح رہے اسرائیلی فوج کی یہ زور دار بمباری تب ہوئی ہے جب ایک روز قبل امریکہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے لیے دونوں سے مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور 15 اگست سے شروع ہو گا۔اسرائیل نے مذاکرات کا ڈول ڈالنے کے ساتھ ہی غزہ شہر کے علاقے دراج کے نزدیک التابعین سکول کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا اور تقریباً ایک سو افراد کی جان لی ہے۔ حماس نے اس بمباری کی مذمت کی ہے۔
دوسری جانب اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد امریکی جہاز خطے میں پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ نے ایران کے اسرائیل پر حملے کو روکنے اور اسرائیل کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔