تل ابیب (ہ س )۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد اب مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی ظلم شروع ہو گیا ہے۔جس کے خلاف اسرائیلی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ بھی بولنے لگے ہیں ۔اسرائیل کی غزہ میں لمبی ہوتی جنگ بے سب کے لئے فکر کی لکیریں بڑھا دی ہیں ۔دریں اثنا اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن عفر کاسف فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔بائیں بازو کے اسرائیلی رکن پارلیمان نے اسرائیلی فوجی آپریشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بند کرو، قبضہ ختم کرو! عفر کاسف کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر حملے کا اسرائیلی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے دخل کرنے کے درپے ہے۔اسرائیلی رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر حملہ فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 دہائیوں میں بڑا آپریشن کر دیا ہے۔فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے آپریشن میں جنین، تلکرم اور طوباس میں 12 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔












