اسرائیل:اسرائیلی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جس فلسطینی کو گولی مار کر قتل کیا ہے اس کی چاقو مار کارروائی سے چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد پولیس کے مطابق اس فلسطینی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق چاقو مار کارروائی سے زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ دوسری جانب ایمرجنسی سے نمٹنے والے ادارے میگن ڈیوڈ ایڈوم کا کہنا ہے کہ چاقو مار کر زخمی کیے جانے کی دہشت گردانہ کارروائی چار مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق دہشت گردی کے یہ واقعات ہدیرہ شہر میں پیش آئے ہیں۔ تاہم اس واقعے میں ملوث شخص کو فوری طور پر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ زخمی اسرائیلیوں کا علاج جاری ہے ۔ جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو واقعے کے فوری بعد ہلیل میڈیکل سنٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔یاد رہے ایک ہفتہ پہلے اسی طرح کے ایک حملے میں سات اسرائیلی تل ابیب میں ہلاک ہو گئے تھے۔اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران تقریبا 42000 فلسطینی قتل کیے جا چکے ہیں۔












