• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل کے آسمان ایرانی میزائلوں سے بھر گئے،تباہ شدہ میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے کئی افراد زخمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 17, 2025
0 0
A A
اسرائیل کے آسمان ایرانی میزائلوں سے بھر گئے،تباہ شدہ میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے کئی افراد زخمی
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب(ہ س)۔العربیہ اور الحدث کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح ایران کی جانب سے فضا میں داغے گئے 18 میں سے 14 میزائلوں کو روک لیا، جب کہ شمالی اور وسطی اسرائیل میں 5 مقامات پر میزائل گرے۔ اسرائیلی ایمبولینس سروس نے بتایا کہ ایرانی میزائل حملوں میں زخمیوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔اس سے قبل، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے ہیں اور دفاعی نظام انہیں روکنے کے لیے فعال ہے۔ العربیہ مطابق ایران کی جانب سے 30 سے زیادہ میزائل اسرائیل پر فائر کیے گئے، جن کے بعد وسطی و شمالی اسرائیل اور تل ابیب کے بڑے علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔ نمائندے کے مطابق، ان میزائلوں میں سے چند وسطی اسرائیل کی تین مختلف جگہوں پر گرے، جن میں ہرتزلیا میں ایک عمارت کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا، جب کہ تصاویر میں شمالی اسرائیل کے ایک قصبے میں میزائل کے ٹکڑے گرتے دکھائی دیے۔اس سے قبل، اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی علاقوں میں پانچویں روز بھی متعدد فوجی اہداف پر بم باری کی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے گئے، جب کہ اسرائیلی فوج نے رات بھر میں 30 ایرانی ڈرون طیارے مار گرائے۔اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ فضائیہ نے گزشتہ شب مغربی ایران میں ایرانی نظام کے درجنوں فوجی اہداف پر فضائی حملے مکمل کیے۔ ان حملوں میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذخیرے، ڈرونز کے گوداموں اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر، پیر کے روز تہران میں ایرانی سرکاری ٹی وی کے صدر دفتر پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوئے، یہ بات آج منگل کے روز نشریاتی ادارے نے بتائی۔ رپورٹ کے مطابق، "تین ٹی وی ملازمین ہلاک ہوئے جب کہ دیگر زخمی ہیں”، تاہم زخمیوں کی درست تعداد نہیں بتائی گئی۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں ملک ایک دوسرے کو جوابی ضربیں لگا رہے ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق، پانچ دنوں میں 220 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں، جب کہ اسرائیل نے کم از کم 24 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام سے لاحق خطرات کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تردید کرتا ہے اور اسے جوہری توانائی کے پر امن مقاصد، بشمول افزودگی، کا حق حاصل ہے، کیوں کہ وہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا فریق ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری فضائی جنگ نے مشرقِ وسطیٰ میں خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے، جہاں پہلے ہی سے اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد کشیدگی موجود تھی۔ واشنگٹن نے تا حال اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ملوث ہے۔ اس نے تہران کو امریکی مفادات یا افراد کو نشانہ بنانے سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    توانائی واضح اہداف اور فیصلہ کن فیصلوں پر مبنی ایک پائیدار تبدیلی

    توانائی واضح اہداف اور فیصلہ کن فیصلوں پر مبنی ایک پائیدار تبدیلی

    فروری 27, 2026
    ہریانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا پانچواں دن

    ہریانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا پانچواں دن

    فروری 27, 2026
    مرمو کے جیسلمیر پہنچنے پر باگڈے اور بھجن لال نے کیا استقبال

    مرمو کے جیسلمیر پہنچنے پر باگڈے اور بھجن لال نے کیا استقبال

    فروری 27, 2026
    غزہ کے شدید انسانی بحران کے باوجود وزیراعظم کے  دورہ اسرائیل پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

    غزہ کے شدید انسانی بحران کے باوجود وزیراعظم کے دورہ اسرائیل پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

    فروری 27, 2026
    توانائی واضح اہداف اور فیصلہ کن فیصلوں پر مبنی ایک پائیدار تبدیلی

    توانائی واضح اہداف اور فیصلہ کن فیصلوں پر مبنی ایک پائیدار تبدیلی

    فروری 27, 2026
    ہریانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا پانچواں دن

    ہریانہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کا پانچواں دن

    فروری 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist