غزہ (یو این آئی) اسرائیل کا نگرانی کرنے والا چھوٹا ڈرون غزہ شہر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا اور اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) کے مطابق جاسوسی کرنے والا چھوٹا ڈرون آج صبح غزہ شہر کے رمال میں گر کر تباہ ہوا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ بغیر پائلٹ والا یہ ڈرون (جس کا نام اسکائی لارک3 ہے) نگرانی کے مشن پر تھا، یہ تکنیکی خرابی کے بعد شمالی غزہ کی پٹی میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران گرا۔آئی ڈی ایف کے مطابق ڈرون سے معلومات کے لیک ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔اسکائی لارک3 ایک ٹیکٹیکل جاسوس ڈرون ہے جسے Elbit Systems نے بنایا ہے اور آئی ڈی ایف کی آرٹلری کور کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اسرائیلی ڈرون تباہ ہو چکے ہیں۔