• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطین میں ’بلا توقف آپریشن‘ کا آغاز، غزہ پر بم باری جاری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 2, 2025
0 0
A A
اسرائیل کا فلسطین میں ’بلا توقف آپریشن‘ کا آغاز، غزہ پر بم باری جاری
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب(ہ س)۔اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے گزشتہ روز اتوار کو جنوبی غزہ کے دورے کے بعد غزہ کی پٹی کے اضافی علاقوں میں زمینی حملے کے دائرہ کار کو بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے تباہ حال فلسطینی علاقوں پر اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔ان حملوں میں مختلف جگہوں پر شہری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ تازہ ترین واقعے میں دیر البلح شہر کے وسط میں واقع مسجد الانصار کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ یہ بات العربیہ کے نمائندے نے آج پیر کے روز بتائی۔اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے شیخ رضوان اور دیگر علاقوں میں، جہاں بے گھر لوگ مقیم تھے، گھروں، عمارتوں اور رہائشی ٹاوروں کو دھماکوں اور تباہی کا نشانہ بنایا۔ غزہ کے مشرق میں الشجاعیہ اور الشعف کے محلے بھی نشانے پر رہے۔امدادی ٹیموں نے اطلاع دی کہ خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے المواصی میں بے گھر افراد کے خیمے کو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔غزہ کے طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں کم از کم 52 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اپنی زمینی کارروائیوں کو خان یونس، العطاطرۃ اور بیت لآیا کے علاقوں میں بڑھا دیا ہے۔فلسطینی مقامی ذرائع کے مطابق، گزشتہ تین دنوں کے دوران اسرائیلی فوج نے تقریباً 55 گھروں کو مکمل طور پر تباہ کیا ہے، جن میں کچھ کو پیشگی انتباہ جاری کیا گیا جب کہ کچھ کو بغیر کسی اطلاع کے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے سبب ہلاکتوں اور لا پتا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں واقع نورۃ ال?عبی ڈائیلسس سینٹر کو بھی تباہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے صحت کے شعبے میں اور انسانی بحران میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ فوج "ایک سخت اور بلا نرم آپریشن” جاری رکھے ہوئے ہے اور حملہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کی حکمرانی اور عسکری شاخ کی صلاحیتوں کا خاتمہ نہ ہو جائے۔واضح رہے کہ تقریباً 20 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ناکام رہے ہیں، خاص طور پر مارچ کے وسط میں اسرائیل کے چھ ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہونے کے بعد کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی۔دوسری جانب، حماس نے امریکی ثالثوں کو 60 روزہ جنگ بندی کے امریکی تجویز پر "مثبت” جواب دیا ہے، لیکن امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اس جواب کو "قطعا نا قابل قبول” قرار دیا ہے۔ وٹکوف نے "ایکس” پر کہا کہ حماس کو ہماری پیش کردہ تجویز کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنا چاہیے، جو اگلے ہفتے شروع ہو سکتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist