• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

حماس کے راکٹ حملوں کی زد میں اسرائیل کا ایٹمی میزائل اڈہ، نیو یارک ٹائمز کا دعوی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 6, 2023
0 0
A A
حماس کے راکٹ حملوں کی زد میں اسرائیل کا ایٹمی میزائل اڈہ، نیو یارک ٹائمز کا دعوی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ،5؍دسمبر،سماج نیوز سروس:فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی جانب سے سات اکتوبر کو کیے گئے راکٹ حملوں میں اسرائیل کا ایک ایسا حساس فوجی اڈہ بھی نشانے کی زد پر رہا جہاں جوہری میزائل لانچ کرنے کی فوجی سہولت موجود تھی۔سیٹلائیٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر نے بھی حماس راکٹ حملوں سے اس جوہری میزائلوں سے لیس فوجی اڈے پر آگے کے بھڑکنے کے مناظر دیکھے ہیں۔ تاہم یہ آگ اڈے سے متصل خشک گھنی جھاڑیوں اور پودوں میں راکٹوں کی وجہ سے لگی تھی۔فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی جانب سے سات اکتوبر کو کیے گئے راکٹ حملوں میں اسرائیل کا ایک ایسا حساس فوجی اڈہ بھی نشانے کی زد پر رہا جہاں جوہری میزائل لانچ کرنے کی فوجی سہولت موجود تھی۔سیٹلائیٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر نے بھی حماس راکٹ حملوں سے اس جوہری میزائلوں سے لیس فوجی اڈے پر آگے کے بھڑکنے کے مناظر دیکھے ہیں۔ تاہم یہ آگ اڈے سے متصل خشک گھنی جھاڑیوں اور پودوں میں راکٹوں کی وجہ سے لگی تھی۔اسرائیل کا یہ اڈہ ‘سڈاٹ مائیکا بیس’ وسطی اسرائیل میں واقع ہے۔ اس فوجی اڈے پر اسرائیلی فوج نے اپنے جوہری میزائل ذخیرہ کر رکھے ہیں۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر کو اس جگہ پر آگ لگی دیکھی گئی۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اسرائیلی جوہری ہتھیاروں کی زد میں خطے کے کون کون سے ملک آ سکتے ہیں اور ان غیر اعلانیہ ہتھیاروں کے بارے میں جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کا تبصرہ کیا ہے۔واضح رہے اپنے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں اسرائیل نے کبھی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ البتہ سات اکتوبر کے بعد اسرائیلی کابینہ میں غزہ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کرنے کی آپشن پر غور سے متعلق ایک کابینہ رکن کا بیان سامنے آنے سے یہ واشگاف ہو گیا کہ اسرائیل نے غیر اعلانیہ طور پر جوہری ہتھیار بنا رکھے ہیں ، یا اس نے اپنی کسی اتحادی طاقت سے جوہری ہتھیار حاصل کیے ہیں۔ یہ بھی کہنا مشکل ہے کہ اسرائیل کے ان جوہری ہتھاروں کے ممکنہ ہدف کونسے ملک ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کی رینج غزہ سے باہر پورے خطے پر آسانی سے محیط ہے۔اس انکشاف کے بعد علاقے میں فطری طور پر اسرائیلی جوہری ہتھیاروں کے بارے میں تشویش ابھری ہے۔ ترکیہ کے صدر نے اس سلسلے میں جوہری توانائی کے امور سے متعلق بین الاقوامی ادارے کو بھی متوجہ کر رکھا ہے۔
تاہم امریکہ سمیت کسی مغربی ملک یا بین الاقوامی جوہری ادارے نے اسرائیلی وزیر کے اس انکشاف کے بعد بھی سنجیدگی ظاہر نہیں کی تھی۔ اب نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ سے یہ مسئلہ ایک بار پھر ابھرا ہے۔ تاہم اسرائیل نے اس تازہ رپورٹ کے بارے میں بھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ‘فیڈریشن آف امیریکن سائنٹسٹس’ کی مرتب کردہ معلومات یہ ہیں کہ اسرائیل کے مذکورہ فوجی اڈے پر پاس 25 سے 50 کی تعداد کے درمیان جوہری ہتھیار ہیں۔ یہ جوہری ہتھیار جریکو میزائلوں کی صورت میں ہیں جو جوہری وار ہیڈ سے لیس ہیں۔ رپورٹ میں نیور یارک ٹائمز نے میزائل تھریٹ پراجیکٹ کے ‘سنٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنینشل سٹڈیز ‘ نام کے تھنک ٹینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جریکو3 میزائل ٹھوس ایندھن کے حامل ہیں اور درمیانی فاصلے تک مار کرنےوالے بلیسٹک میزائل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان اسرائیلی میزائلوں کی لمبائی ساڑھے پندرہ سے سولہ میٹر تک ہے اور ان کا قطر ایک اعشاریہ چھپن میٹر تک ہے۔ اس میزائل کا وزن اندازاً 29000 کلو گرام جبکہ اس کی صلاحیت 1000 سے 1300 کلو گرام کا جوہری بارود گرانے کی ہے۔ تاہم یہ میزائل 750 کلو گرام تک جوہری وار ہیڈز سے لیس ہیں اور ان کی رینج 4800 سے 6500 کلو میٹر تک ہے۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے، اس انتہائی حساس نوعیت کے جوہری میزائل اڈے کو نشانہ بنانے سے حماس کے سات اکتوبر کے حملوں کی شدت و اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ راکٹ اڈے کی حدود میں گرا ، تاہم یہ میزائل کی بیٹری اور ایک ریڈار کے درمیانی علاقے میں موجود ایک کھائئ میں گرا تھا ۔جہاں خشک پودوں کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist