• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

نبیؐ کیساتھ صحابہؓ کی شان رفعت و عظمت بیان کرنا بھی اللہ کی سنت: علماء

مشاعرہ نعت و مدح صحابہؓ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی، نصف شب تک نعت و منقبت سے گونجتا رہا میدان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 20, 2023
0 0
A A
نبیؐ کیساتھ صحابہؓ کی شان رفعت و عظمت بیان کرنا بھی اللہ کی سنت: علماء
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور:۔ جہاں نبی ؐ کی نعت ہوتی ہے وہیں ان کے جانثار صحابہ کا تذکرہ ہوتا ہے، جس طرح اللہ نے حضورﷺ کے ذکر کو بلندکیا اسی طرح آپؐ کے شاگرد حضرات صحابہ کرامؓ کے ذکر کو بھی اللہ نے بلند فرمادیا۔ یہاں تک کہ جو لوگ آپؐ اور آپ کے صحابہؓ کا ذکر خیر و محبت کے ساتھ کرتے ہیں اللہ پاک ان کے مقام کو بھی بلند فرمادیتے ہیں۔ مذکورہ خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء کانپور کے زیر اہتمام مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی نگرانی میں منعقدہ سہ روزہ تاریخی اجلاس معراج النبیؐ کے آخری دن مشاعرہ نعت و مدح صحابہؓ سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم و استاذ حدیث مولانا مفتی محمد راشد اعظمی نے کیا۔
مفتی صاحب نے کہا کہ اللہ نے آپؐ کے سینے کو کھول دیا۔ اس کائنات میں جتنا کھلا ہوا سینہ رسول پاکﷺ کا ہے اتنا کسی کاسینہ نہیں ہے۔ جب سے دنیا بنی ہے اسی وقت سے رسول اکرمﷺ کا ذکر بلند ہے، جب حضرت آدم ؑ نے توبہ کیا ہے تو حضور ؐ کے واسطہ سے کیا ہے تب جاکر ان کی توبہ قبول ہوئی۔ حضور ؐ کا ذکر اللہ نے آسمانوں سے نازل ہونے والی تمام کتابوں میں کیا، کہیں آپؐ کے اخلاق کا تو کہیں آپؐ کے اوصاف حمیدہ کا اور کہیں آپؐ کے پاکیزہ کردار کا جگہ جگہ ذکر فرمایا۔ آج جو دنیا میں بہار آئی ہوئی ہے یہ آپؐ ہی لگائی ہوئی پودھ ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ حضورؐ کے آنے سے قبل آپؐ کی نعت خود اللہ نے، معصوم مخلوق فرشتوں نے کی، آپؐ کے مبعوث ہونے کے بعد سب سے پہلے آپ کے چچا ابو طالب نے آپؐ کی بہت اچھے انداز میں نعت کی،حضرت حسان بن ثابتؓ آپؐ کی مجلس کی خصوصی شاعر تھے، اُنہوں نے آپؐ کی شان میں نعت کہی تو آپؐ نے خوش ہوکر انہیں اپنی چادر عنایت فرمادی، اسی طرح حضرت کعبؓ بھی ہیں جنہوں حضورؐ کی شان میں نعتیں کہیں ہیں۔ مولانا نے حضرات صحابہ کرامؓ، دار العلوم دیوبند کے بانی مولانا قاسمؒ نانوتوی، مولانا ابو الوفاء شاہجہانپوری، شیخ سعدی،شفیق جونپوری، داغ، ماہر القادری، ظفر علی خاں کے اشعار سنائے۔ نعت ایسی ہونی چاہئے جس کو سن کر ہمارے دل میں حضورؐ کی محبت پیدا ہو جائے۔ شعراء سے کہا کہ حضورؐ کا کوئی پیغام اور سیرتؐ کو اپنے اشعار کا حصہ بنائیں تو آپ کے اشعار میں چار چاند لگ جائیں گے۔
اجلاس معراج النبیؐ کی صدارت فرمارہے جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدرمولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے مشاعرہ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی شوقیہ یا رسمی مشاعرہ نہیں بلکہ ایک مشن ہے حضور ﷺ سے محبت اور صحابہ کرامؓ خصوصاً خلفائے اربعہ کو خراج وعقیدت پیش کرنے کا۔ صحابہؓ کرام اہل بیت جس میں آپ ؐ کا پورا گھرانہ ہے جس میں ازواج مطہرات، بنات طاہرات وسبھی نواسے نواسیاں وغیرہ شامل ہیں بلا تفریق ہر ایک سے محبت وعقیدت رکھنا ہمارے ایمان کا جز ہے۔ صحابہؓ کی مدح سرائی ہمارے ایمان کو تازگی بخشتی ہے۔
شعراء کرام نے اپنی شاعری میں نبیؐ کی زندگی کے کسی نہ کسی واقعے کو سامنے رکھ کر اشعار پڑھے۔ مشاعرے میں پیش کئے گئے اشعار کے اقتباسات درج ذیل ہیں۔
سانپ نے ڈس کر کہا ابوبکرؓ ،کر دینا معاف
جان کر ادنیٰ دیوانہ رسول اللہﷺ کا
یقین فیض آبادی
کوئی مانے یا نہ مانے مگر اپنا ہے عقیدہ
جسے مصطفی بنائیں وہ امام سب سے اچھا
ڈاکٹر شمیم رامپوری
نعلین پہنے عرش معلی پہ وہ گئے
عظمت تو دیکھئے ذرا مرے رسولؐ کی
سجاد اعظم لکھیم پوری
نہ تاج و تخت کی خواہش نہ مال و ذر کی حسرت ہے
تمنا ہے کہ ہو جاتا کہیں نوکر مدینے میں
محمد وسیم بہرائچی
میری قسمت کا بلندی پہ ستارہ ہوگا
جس گھڑی گنبد خضریٰ کا نظارہ ہوگا
عمر عبد اللہ بارہ بنکوی
جب تک آقاؐ کی محبت نہیں آنے والی
کبھی ایمان میں طاقت نہیں آنے والی
گھر میں اللہ کے قرآن کی تلاوت بھی کرو
صرف تاویز سے برکت نہیں آنے والی
کلیم طارق سیدنپوری
اپنا کے کوئی دیکھے انساں تو حقیقت میں
ملتا ہے سکوں کتنا سرکارؐ کی سنت میں
فاروق عادل لکھنوی
سردار انبیاء کی امامت ہے بے مثال
حاصل ہوئی جو دل کو وہ راحت ہے بے مثال
روٹی بھی کھائی جو کی کبھی بھوکے سوگئے
سلطان دوجہاں کی قناعت ہے بے مثال
٭٭٭
اتری فہیمؔ ان کی گواہی میں آیتیں
ماں عائشہؓ کی شان طہارت ہے بے مثال
فہیم پہانوی
خاک طیبہ سے لپٹ جاؤں گا میں جاتے ہی
پھر مجھے بھی نہیں معلوم کدھر جاؤں گا
اشفاق بہرائچی
بدر وخندق کی بھی تاریخ یہی کہتی ہے
مصطفی ترے جیالوں کی طرح کوئی نہیں
مفتی طارق جمیل قاسمی
نظامت کے فرائض معروف ناظم مشاعرہ مجاہد حسنین حبیبی نے بحسن وخوبی انجام دئیے، مشاعرے کا آغاز قاری مجیب اللہ عرفانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ آخر تک سامعین ہمہ تن گوش رہے سبحان اللہ، سبحان اللہ کی صدائیں گونجتی رہیں عشق نبیؐ و صحابہؓ میں ڈوب کر کہے گئے اشعار دلوں کے ساز کو چھیڑتے رہے اور لوگوں پر سرور ومستی کی کیفیت طاری رہی۔ مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے تمام شعراء، شرکاء اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ رات2؍بجے مولانا عبد اللہ قاسمی کی دعا پر مشاعرہ اختتام پذیر ہوا۔
مشاعرہ میں شہری جمعیۃ کے صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کے ساتھ شہر کے علماء،ائمہ سمیت کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist