روم (یواین آئی) اٹلی کی اسٹار ٹینس کھلاڑی جیسمن پاولینی اور امریکہ کی کوکو گاف ہفتہ کو اطالوی اوپن کے خواتین سنگلز کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔پاولینی نے جمعرات کو خواتین سنگلز میں پیٹن اسٹرنز کے خلاف 7-5، 6-1 سے جیت درج کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔ اس فتح کے ساتھ ہی وہ 2014 کے بعد اس ٹورنامنٹ کے سنگلز فائنل میں پہنچنے والی اٹلی کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ دنیا کی پانچویں نمبر کی کھلاڑی پاولینی کو شروعاتی سیٹ میں جدوجہد کرنی پڑی اور اوپننگ سیٹ میں 5-3 سے پیچھے ہونے پر انہیں سیٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا، لیکن گاف اپنی سروس برقرار نہ رکھ سکیں۔ پاولینی نے گھریلو شائقین کے درمیان پہلا سیٹ جیت کر اعتماد حاصل کیا اور دوسرے سیٹ میں مکمل طور پر حاوی رہیں۔ فائنل میں پاولینی کا مقابلہ چوتھی سیڈ یافتہ کوکو گاف سے ہوگا، جنہوں نے چینی حریف ژینگ کن وین کو سخت مقابلے میں 7-6 (7-3)، 4-6، 7-6 (7-4) سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔