انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2022 کے داخلے کے ٹکٹوں کی فروخت 14 نومبر سے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے 67 اسٹیشنوں پر ہوگی، جسے گاہک صبح 9:00 بجے سے 4:00بجے تک خرید سکتے ہیں۔ ہفتہ کو ایک سرکاری بیان میں ڈی ایم آر سی نے کہا کہ سپریم کورٹ (پی ٹی ایم ڈی) میٹرو اسٹیشن پر آئی آئی ٹی ایف ٹکٹ فروخت نہیں کیے جائیں گے ۔ مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اسٹیشن اور دیگر پر میٹرو ٹکٹوں کیلئے اضافی کاؤنٹر، سیکورٹی اہلکار، افسران اور عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔آئی آئی ٹی ایف 2022 ملک کے دارالحکومت میں 14-19 نومبر تک پہلے پانچ کاروباری دن ہوں گے اس کے بعد تمام عام دن ہیں۔ کاروباری دنوں میں ٹکٹ کی قیمت بالغ کیلئے 500 روپے اور بچے کیلئے 150 روپے ہے ۔ عام دنوں، ویک اینڈ اور چھٹیوں پر ٹکٹ بالغوں کیلئے 150 روپے اور بچوں کیلئے 60 روپے دینے ہوں گے ۔ اس کے علاوہ پیر سے جمعہ تک بڑوں کا ٹکٹ 80 روپے اور بچوں کیلئے 40 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ڈی ایم آر سی کے ایک بیان کے مطابق ریڈ لائن پر شہید اسٹال نیو بس اڈہ، موہن نگر، دلشاد گارڈن، شاہدرہ، سیلم پور، اندرلوک، نیتا جی سبھاش پلیس، روہنی ویسٹ اور رٹھالا اسٹیشنوں پر ٹکٹ دستیاب ہوں گے ، جبکہ سمے پور بادلی میں ییلو لائن، جہانگیر پوری، آزاد پور، گرو تیغ بہادر نگر، وشو ودیالیہ، راجیو چوک، سنٹرل سیکرٹریٹ، دہلی ہاٹ آئی این اے ، ساکیت، سکندر پور اور ہڈا سٹی سینٹر میٹرو اسٹیشنوں سے ٹکٹ حاصل کیے جا سکیں گے ۔بلیو لائن نوئیڈا الیکٹرانک سٹی، سیکٹر-52 نوئیڈا، نوئیڈا سٹی سنٹر، نوئیڈا سیکٹر-15، اکشردھام، اندرا پرستھ، منڈی ہاؤس، بارکھمبا، آر کے آشرم، قرول باغ، راجندر پلیس، شادی پور، کیرتی نگر، راجوری گارڈن، تلک نگر پر ٹکٹ ، اتم نگر ایسٹ، دوارکا موڑ اور دوارکا جبکہ اسی لائن پر ویشالی، آنند وہار آئی ایس بی ٹی، کرکرڈوما، پریت وہار، نرمان وہار اور لکشمی نگر اسٹیشنوں پر ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔