• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

قرآن کریم خشوع وخضوع کے ساتھ پڑھنے سے ہی اس کا حق ادا ہوتا ہے : قاری واصف

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 30, 2023
0 0
A A
قرآن کریم خشوع وخضوع کے ساتھ پڑھنے سے ہی اس کا حق ادا ہوتا ہے : قاری واصف
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند، رمضان المبارک کا مہینہ جاری ہے مساجد اور گھروں میں تراویح کا سلسلہ جاری ہے لا تعداد حفاظ قرآن کریم کو تراویح میں سنا رہے ہیں۔ان ہی حفاظ میں چند ایسے حفاظ بھی ہیں جو چند دنوں میں قرآن پاک کی تکمیل کرلیں گے لیکن اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ اتنی شدت اور تیزی کے ساتھ قرآن شریف کو پڑھنے والے ایسے ہیں جن پر خود قرآن کریم لعنت کرتا ہے ۔قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنا اور تراویح میں قرآن کریم سنانے نیز خشوع وخضو ع کے ساتھ پڑھنے سے ہی قرآن کریم کا حق ادا ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ قاری واصف عثمانی نے کیا ۔حفاظ کرام کے نام انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہم پر قرآن کا حق کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ادنیٰ درجہ میں قرآن کریم کا حق یہ ہے کہ اس کی ایک ایک آیات والفاظ کو ترتیل کے ساتھ اور ٹہر ٹہر کر اطمینان اور آرام کے ساتھ پڑھا جائے اور پڑھتے وقت تجوید وقواعد کا پورا پورا خیال رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تراویح میں بھی کلام پاک کو پڑھتے وقت حفاظ کو مذکورہ آداب ذہن میں رکھنے چاہئیںکیونکہ قرآن کریم کو بے ترتیب اور تلفظ کی صحیح ادائیگی کے ساتھ نہ پڑھنے پر اس کے ترجمہ بھی بدل جاتا ہے اور اس طرح سے قرآن شریف پڑھنے والا ثواب کے بجائے گناہ کا مرتکب ہوتا ہے ،ایسے ہی لوگوں پر قرآن لعنت بھیجتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ قرآن کی لعنت در اصل اللہ تبارک وتعالیٰ کی لعنت ہے کیونکہ قرآن کریم براہ راست اللہ تعالیٰ کا کلام ہے ۔قاری واصف عثمانی نے ایسے حفاظ سے سوالیہ انداز میں کہا کہ جو حفاظ ایک شب میں کم از کم 5سپارے پڑھتے ہوں اور وہ بھی تراویح کی 20رکعات میں تو خود ہی اندازہ لگالینا چاہئے کہ اگر تجوید وقواعد کے ساتھ یہ 5سپارے پڑھے جائیں تو اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا لیکن حفاظ قرآن کریم کے آداب اور اس کے پڑھنے کے قواعد کو نظر انداز کردیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی سورہ مزمل میں قرآن شریف کے پڑھنے کو واضح طور پر بیان کردیا گیا ہے اور اس کا صحیح طریقہ بتایا گیا ہے جیسے کہ سورہ مزمل کی آیت ”وَرَتِّل القُر آنَ تَر تِیلا“یعنی اے اللہ کے رسول قرآن پاک کو ٹہر ٹہر کر پڑھا کیجئے۔انہوں نے کہا کہ سوال یہی ہے کہ اللہ کے رسول کو کلام پاک صاف صاف اور ٹہر ٹہر کر پڑھنے کا حکم کیوں دیا جارہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ترتیل کے معنیٰ ٹہر ٹہر کر پڑھنا ،صاف صاف پڑھنا یعنی ایسا پڑھنا کہ جو پڑھنے والے اور سننے والے کی سمجھ میں آجائے ۔مذکورہ حکم سے واضح ہے کہ غیر ترتیل کے ساتھ پڑھا جانے والا قرآن کریم اللہ کو پسند نہیں ہوگا ۔قاری واصف عثمانی نے کہا کہ قرآن کریم کے ایک لفظ پڑھنے پر دس نیکوں کا وعدہ ہے اس کے پڑھنے والے کو جس طرح ہر لفظ پر دس نیکوں کا اجر ملتا ہے اسی طرح سننے والے کو بھی برابر کا اجر ملتا ہے ۔اس سے واضح ہوا کہ اللہ تعالیٰ کو یہی پسند ہے کہ قرآن کریم کو ہر حال میں ٹہر ٹہر کر اور سمجھ کر پڑھا جائے۔انہوں نے کہا کہ قرآن شریف کی تلاوت کرنے والوں بالخصوص حفاظ کو قرآن کے رموز ونکات اور اصولوں کو ذہن نشین کرنا چاہئے تاکہ علامتوں کے اعتبار سے قرآنی آیات کی تلاوت کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ امام وخطیب جہری نمازوں میں قرآن کے تمام رموز نکات کا خاص خیال رکھتے ہیں اسی طرح تراویح کے دوران بھی حفاظ کو ان رموز ونکات کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم خشوع وخضوع اور ترتیل کے ساتھ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist