نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج:جعفر آباد کی مدینہ مسجد میںمہمان و رمضان استقبال کے عنوان سے ایک پروقار جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر شریعت دہلی ، مدینہ مسجدو عیدگاہ کے امام و خطیب مولانا محمد شمیم قاسمی نے اور مہمان خصوصی کے طور پر فضیلتہ الشیخ الدکتورعبداللہ یحیٰ غیلون حفظ اللہ نے شرکت کرکے نمازعشا کی امامت کرائی۔منعقدہ تقریب تقریب کا آغاز مفتی شہباز قاسمی کی تلاوت اور قاری مفیض الدین (نائب امام مدینہ مسجد)کے نعتیہ کلام سے ہوا۔اس موقع پر مہمان مکرم کا استقبالیہ عربی زبان میں مفتی ذکاوت حسین قاسمی نے پیش کیا اور مہمان ذی وقار سے قرأت کرنے کی درخواست پر طویل ترین قرأت سے سامعین کو خوب خوب محظوظ فرمایاجیسا کہ عرب اپنے مخصوص لہجہ میں تجوید ترتیل کا لحاظ کرکے پڑھتے ہیں جس سے قرآن کا حق اداہوتا ہے اور واقعی مہمان ذی وقار نے قرآن کا حق ادا کردیا۔استقبال رمضان کے سلسلہ میں مفتی ذکاوت حسین قاسمی نے لوگوں سے عہد لیا کہ آنیوالے رمضان میں روزہ رکھ کر مسلسل نماز تراویح کا اہتمام کریں گے اور ماہ رمضان کا بھر پور احترام کریں گے۔مہمان مکرم کا مقامی ممبر اسمبلی عبدالرحمن اور چوہان بانگر کے سابق کونسلر چودھری زبیر احمدنے مہمان مکرم کو پھولوں کے ہار، گلدستہ اور شال پیش کر کے استقبال کیاجبکہ امیر شریعت مولانا محمد شمیم قاسمی کے ہاتھوں کپڑے و عطر یات کا تحفہ پیش کیا گیا۔مولانا شمیم اختر مدنی نے اپنے والہانہ تاثرات پیش کیے اور مہمان ذی وقار فضیلتہ الشیخ الدکتورعبداللہ یحیٰ غیلون حفظ اللہ کی دعاپر روح پر ور جلسہ اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر سیلم پور ، جعفر آباد ، چوہان بانگر ، برہم پوری ، موج پور ،شاستری پارک و دیگر قرب و جوار کالونیوں کے ائمہ مساجد اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔












