نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے جمعرات کو ایوان کے پانچ نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ راجیہ سبھا کے نومنتخب اراکین مسٹر بھیم سنگھ،مسٹر پرمار جسونت سنگھ سلام سنگھ، محترمہ سنگیتا، مسٹر نوین کمار اور مسٹر سدھانشو ترویدی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع چیئرمین کے چیمبر میں ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین ہری ونش اور راجیہ سبھا کے جنرل سکریٹری موجود تھے ۔












