• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جئے رام رمیش نےہند-امریکہ تجارتی معاہدے کو یکطرفہ قرار دیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 23, 2026
0 0
A A
جئے رام رمیش نےہند-امریکہ تجارتی معاہدے کو یکطرفہ قرار دیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے اتوار کے روز ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے یکطرفہ اور کسان دشمن قرار دیا ہے۔ انہوں نے ان حالات کے حوالے سے جن میں یہ معاہدہ طے پایا، وزیراعظم نریندر مودی سے تین سوالات کیے ہیں۔ ایک بیان میں مسٹر رمیش نے کہا، معاہدہ کرنا ٹھیک ہے، لیکن یہ یکطرفہ نہیں ہو سکتا۔ ڈیل کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہندوستان صرف دیتا رہے گا اور بدلے میں کچھ حاصل نہیں کرے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوستان نے غیر متناسب رعایتیں دی ہیں، جن میں امریکہ سے درآمدات میں نمایاں اضافہ کرنے اور روس سے تیل کی خریداری روکنے کا عہد شامل ہے۔ انہوں نے سوال کیا، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم امریکہ سے اپنی درآمدات کو تین گنا کر دیں گے اور روس سے تیل نہیں خریدیں گے۔ اس سے ہمیں کیا فائدہ ہوا؟اس معاہدے کو زرعی مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئےمسٹر رمیش نے کہا، ہمارا ماننا ہے کہ یہ ایک یکطرفہ معاہدہ ہے، یہ کسانوں کے گلے میں پھندے کی مانند ہے۔ یہ کسان دشمن معاہدہ ہے۔ مسٹر رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2 فروری کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا بھی حوالہ دیا، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی سے دوستی اور احترام کی خاطر اور ان کی درخواست پر امریکہ نے فوری اثر سے تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔مسٹر رمیش نے کہا، ہمارے پاس وزیراعظم کے لیے تین بالکل سادہ اور براہِ راست سوالات ہیں۔ صدر ٹرمپ واضح طور پر کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی درخواست پر امریکہ اس تجارتی معاہدے پر اتفاق کر رہا ہے اور اسے فوری طور پر نافذ کر رہا ہے۔ ہمارا پہلا سوال یہ ہے کہ: 2 فروری کو آخر کیا ہوا تھا؟ وہ کیا مجبوری تھی جس کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو اس تجارتی معاہدے کا اعلان کرنا پڑا؟کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نےٹیرف سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے سے آگاہ ہونے کے باوجود عجلت میں کام لیا۔ انہوں نے پوچھا، آپ جانتے تھے کہ امریکی سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنانے والی ہے، تو آپ نے اتنی جلدی کیوں کی؟مسٹر رمیش کے مطابق، عدالت کے فیصلے کے بعد امریکی انتظامیہ نے محصولات کو 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا۔ انہوں نے وزیراعظم سے دوسرا سوال کرتے ہوئے کہا، اب جبکہ صدر ٹرمپ نے ٹیرف بدل دیا ہے، تو کیا آپ ہمت دکھائیں گے اور کہیں گے کہ زراعت پر لگائے گئے ٹیکس کو یا تو ختم کیا جائے یا کم کیا جائے؟مسٹر رمیش کا تیسرا سوال روس سے ہندوستان کی تیل کی درآمدات سے متعلق تھا۔ انہوں نے پوچھا، صدر ٹرمپ بار بار کہتے ہیں کہ آپ نے روس سے تیل نہ خریدنے کا وعدہ کیا ہے، جبکہ آپ کہتے ہیں کہ ہم اسے خریدیں گے، تو سچ کیا ہے؟ آپ اسے کیوں چھپا رہے ہیں؟اس معاہدے میں عدم توازن پر زور دیتے ہوئے جے رام رمیش نے دلیل دی کہ ایک حقیقی سودے میں باہمی لین دین ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا، ایک متوازن سودے کا مطلب توازن ہے – یعنی کچھ دینا اور کچھ لینا۔ عام زبان میں ڈیل کا مطلب لینا دینا ہوتا ہے۔ لیکن جب آپ صرف دیتے ہیں اور کچھ نہیں لیتے اور لیتے کم اور دیتے زیادہ ہیں – جیسا کہ اس میں ہوا ہے – تو اسے معاہدہ نہیں کہا جا سکتا۔ ہم اسے ڈیل کیسے کہہ سکتے ہیں؟ یہ ڈیل نہیں، یہ دباؤ ہے۔ہند-امریکہ تجارتی معاہدے کو حکومت کی جانب سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک قدم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist