شاملی،سماج نیوز سوس: کی صفائی سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندگی کی وجہ سے کئی قسم کے کیڑے مکوڑے، مچھر اور پتنگے پیدا ہوتے ہیں جو کہ کئی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔ اس لیے اسکولوں، کالجوں، گھروں اور دیہاتوں میں وقتاً فوقتاً کیڑے مار دوا کا چھڑکاؤ کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ صفائی برقرار رہے اور بیماریوں سے بچا جا سکے۔مولانا سید بدر الہدیٰ قاسمی نے کہا کہ صحت مند جسم اور صحت مند ذہن صاف ستھرے ماحول میں ہی پروان چڑھتا ہے۔ صفائی کو برقرار رکھنے سے نہ تو بیماریاں بڑھتی ہیں، نہ پینے کے پانی اور کھانے پینے کی اشیاء آلودہ ہوتی ہیں اور نہ ہی ماحول پر کوئی منفی اثر پڑتا ہے۔ اس سے انسانی زندگی خوشگوار ہو جاتی ہے۔ اس لیے انسان کے لیے ہر طرح سے صفائی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام میں کہا گیا ہے کہ اللہ پاک ہے اور پاکیزہ چیزوں کو پسند کرتا ہے۔ صفائی کی اپنی اہمیت ہے اس موقع پر سٹی صدر جمعیت علماء سٹی صدر محمد گلزار انصاری قاری محمد مدثر قاری محمد شعیب ماسٹر رضوان وسیم ممبر شفیل ملک صفائی نائک امریش آشو تومر گلزار ملک وغیرہ موجود رہے۔












