• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 8, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

آزاد، سیکولر اور جمہوری ہندوستان کی تعمیر میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کردار نہایت اہم: پروفیسر نجمہ اختر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام یومِ جمہوریہ کے موقع پر شان دار آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمّیلن کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 30, 2023
0 0
A A
آزاد، سیکولر اور جمہوری ہندوستان کی تعمیر میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا کردار نہایت اہم: پروفیسر نجمہ اختر
Share on FacebookShare on Twitter

 A++ جیسے باوقار ادارے کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو NAACنئی دہلی: آزاد، سیکولر اور جمہوری ہندوستان کی تعمیر میں جامعہ ملیہ   کا گریڈ دیاجانا پوری جامعہ برادری کے لیے نہایت اعزاز کی بات ہے۔ آج بیوروکریسی، عدلیہ، میڈیا اور تمام اہم شعبوں میں فرزندانِ جامعہ بے مثال کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پدم شری پروفیسر نجمہ اختر نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام شاندار اور وسیع انجینئرنگ ہال میں منعقدہ آل انڈیا مشاعرہ اور کوی سمّیلن میں کیا۔ مہمانِ خصوصی جوائنٹ سکریٹری وزارت برائے بھاری صنعت ڈاکٹر حنیف قریشی (آئی پی ایس) نے کہا کہ بحیثیت جامعی میں اپنے مادرِ علمی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے نہایت جذباتی ہوں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ میں آج جو کچھ ہوں، وہ جامعہ ہی کی دین ہے۔ میں آج بھی جب جامعہ کے کیمپس میں داخل ہوتاہوں کہ تو محسوس ہوتا ہے کہ اپنے گھر میں آگیا ہوں۔ مہمانِ اعزازی ڈپٹی سکریٹری وزارت برائے ثقافت ڈاکٹر شاہ فیصل (آئی اے ایس) نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ آج قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک قابلِ رشک ادارہ بن گیا ہے۔ مہمانِ اعزازی سابق صدر شعبۂ ہندی، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر اشوک چکردھر نے جامعہ کی دل کش تہذیبی و ثقافتی فضا کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ میں جامعہ کو گنگاجمنی تہذیب کی آتما سمجھتاہوں۔
آل انڈیا مشاعرے اور کوی سمّیلن کا افتتاح پروفیسر نجمہ اختر کی شمع افروزی کے ذریعے ہوا۔ استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسر شہپر رسول نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مشاعروں کی روایت بے حد مستحکم اور معیاری رہی ہے اور اس زریں سلسلے کو محترمہ وائس چانسلر صاحبہ نے نہ صرف تقویت بخشی ہے بلکہ وہ ہمارے اس تہذیبی ورثے سے خصوصی شغف بھی رکھتی ہیں۔ چناں چہ انھی کی سرپرستی میں آج کا یہ باوقار مشاعرہ اور کوی سمّیلن بھی انعقاد پذیر ہورہا ہے۔ اس مشاعرے اور کوی سمّیلن کے انعقاد میں پروفیسر شہپر رسول اور ڈاکٹر احمد نصیب خان نے اہم کردار ادا کیا۔ مشاعرے کا اختتام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار پروفیسر ناظم حسین کے اظہار تشکر پر ہوا۔ نظامت کے فرائض معین شاداب نے انجام دیے۔ جن شعرا اور کویوں نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں پروفیسر اشوک چکردھر، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر چندردیو یادو، پروفیسر احمد محفوظ، پروفیسر درگاپرساد، دنیش رگھونشی، ماجد دیوبندی، معین شاداب، شاہد انجم، ڈاکٹر احمد نصیب خان، سلمیٰ شاہین، علینا عترت، ڈاکٹر خالد مبشر اور خان رضوان کے نام شامل ہیں۔ نمونۂ کلام ملاحظہ ہو:
نظامِ جسم جمہوری ہے خالد
کسی جذبے کی سلطانی نہیں ہے (خالد محمود)
تمھارا شہر ہے تم جو کہو بجا ہے وہ
ہمارا صرف خدا ہے مگر خدا ہے وہ (شہپر رسول)
یوں تو بہت ہے مشکل بندِ قبا کا کھلنا
جو کھل گیا تو پھر یہ عقدہ کھلا رہے گا (احمد محفوظ)
اللہ مرے رزق کی برکت نہ چلی جائے
دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے (ماجد دیوبندی)
ان سے ملنے کی خوشی بعد میں دکھ دیتی ہے
جشن کے بعد کا سناٹا بہت کھلتا ہے (معین شاداب)
سلگتی دھوپ ستاروں کی چھاؤں جیسی ہے
وطن کی دھول بھی ماں کی دعاؤںجیسی ہے (شاہدانجم)
نہ مشورہ دو ہمیں تم کسی سہارے کا
جوپستہ قد ہیں وہی سیڑھیاں تلاش کریں (احمد نصیب خان)
آئینہ دیکھا انھوں نے، انھیں آئینے نے
دونوں کو آج مزا مل گیا حیرانی کا ( سلمیٰ شاہین)
اپنی مٹی پہ اگر ناز نہیں کر سکتے
زندگی ہم ترا آغاز نہیں کر سکتے (علینا عترت )
مفت شہرت مل گئی فرہاد کو
اصل میں جوکوہ کن ہے عشق ہے (خالدمبشر)
طلسم خانۂ حیرت ہے ایک پتلی میں
دکھاتی ہیں مجھے کیاکیا یہ مختصر آنکھیں (خان رضوان )

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist