• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 31, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا چوتھا تربیتی اجلاس شہرامراوتی میں منعقد

تبلیغی جماعت، دار العلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء یہ سب حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ؒکے سلسلہ کے افراد کا فیض ہے:مولانا حلیم اللہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 28, 2025
0 0
A A
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا چوتھا تربیتی اجلاس شہرامراوتی میں منعقد
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی ،پریس ریلیز،ہماراسماج:جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا چوتھا تربیتی اجلاس شہرامراوتی کے عبداللہ پیلس ہال میں بتاریخ 26 ؍جولائی زیر صدارت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) منعقد ہوا،اس اجلاس میںجمعیۃعلماء مہاراشٹر کے عہدیداران اور علاقہ ودربھ کے اضلاع کی مجلس منتظمہ کے تقریباً دو سو نمائندوں نے شرکت کی،جمعیۃ علماء امراوتی کے فعال کارکنوں نے مہمانوں کے استقبال و ضیافت کا عمدہ نظم کیا تھا۔واضح رہے کہ جمعیۃعلماء ہند کی ہدایت پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے پورے صوبہ کو پانچ حصوں میں تقسیم کرکے تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا اسلسلہ شروع کر رکھا ہے،جس کی چوتھی کڑی علاقہ ودربھ کا یہ اجلاس تھا۔قرأت و نعت کے بعد مولانا محمد عارف عمری (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے جمعیۃ علماء کے فکری منہج اور اس کے عملی طریقہ کار پر روشنی ڈالی، قاری محمد یونس چودھری (نائب خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے اصلاح معاشرہ کے عنوان سے غیبت، بدگمانی اورعصبیت جاہلیہ کی شناعت کو اجاگر کرکے مسلم معاشرے کو اس سے بچنے کی تلقین کی۔مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی نے پروگرام کی نظامت فرماتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے نمایاں کارناموں کی جھلکیاں پیش کیں،مفتی محمد ہارون ندوی (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے ملک کے موجودہ منظر نامے میں قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کی ضرورت پر عمدہ گفتگوکی۔مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے دعوت و تبلیغ، دینی مدارس اور جمعیۃ علماء کے عملی اتحاد کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک ہی فکر کے الگ الگ سو نتے ہیں،جن کا سر چشمہ سید الطائفہ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ؒکی ذات گرامی ہے،اس عملی صورت حال کی بنیاد پر ان کے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے،اور اگر کچھ ہے تو وہ ناواقفیت کی بنیاد پر ہے جس کو ختم کیا جانا چاہئے۔مولانا نے اپنی گفتگو کے آغاز ہی میں یہ باور کرانے کی کوشش کی یہ تنظیم خالص مذہبی ہے اور اس کے تمام تر امور سنت و شریعت کی روشنی میں ہی انجام دیئے جاتے ہیں ،اور یہ جمعیۃعلماء کے اغراض و مقاصد دیکھ کر بخوبی معلوم ہوتا ہے اور اس تنظیم کا دستور تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم بنانے میں بے مثال ہے،جانشین شیخ الاسلام کے اس پلیٹ فارم سے جہاں ملی مسائل کے حل میں زریں خدمات ہیں ،خاص طور پر بے قصوروں کے مقدمات کی پیروی اور تحفظ اوقاف ،مدارس و مکاتب میں حضرت کا مثالی کردار سب کے سامنے ہے۔اور ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی کی روک تھام کے لئے پورے ملک میں قومی یکجہتی کے لئے جو مہم چلائی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔حضرت صدر محترم مولانا سید ارشد مدنی نے دستور کو زندہ اور تابندہ رکھنے اور اس کی روح کو جلا بخشنے میں تجدیدی کارنامہ انجام دیا ہے۔پروگرام میں وقف قانون 2025 پر اظہار تشویش، مساجد و مدارس کے خلاف حکومت کی کارروائی، لاؤڈ-اسپیکر کے استعمال کے لئے سرکاری اجازت نامہ اور قومی یکجہتی کے عناوین پر تجاویز پیش کی گئیں جس کو بالترتیب مفتی محمد صادق صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء شہر امراؤتی )، مولانا عظیم الدین صاحب ندوی (صدر جمعیۃ علماءضلع اکولہ )،مولانا مفتی محمد انیس الدین صاحب اشرفیؔ پاتورڈوی ( صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ )،قاری محمد صابر صاحب اشاعتی (صدر جمعیۃ علماء ضلع ناگپور)نے حاضرین اجلاس کے روبرو پیش کیا اور سب کی تائید حاصل کی،صدر اجلاس مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس میں جمعیۃ علماء کے فکری منہج اور معتدل موقف کو بیان کیا گیا ہے اور تمام منتسبین جمعیۃ علماء سے اس کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،اخیر میں منتخب شرکاء (مولانا مفتی محمد اسلم قاسمی(صدر جمعیۃ علماء بالاپور )،حافظ انصار احمد (صدر جمعیۃ علماءضلع ایوت محل) ،مولانا وسیم صاحب( مہتمم مدرسہ انوار العلوم کھولاپور)،مفتی محمد ناصر صاحب (صدر شہر ایوت محل )نے اس اجلاس سے متعلق اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اس کو وقت کی اہم ضرورت بتایا اور جمعیۃ علماء ضلع امراوتی کے صدر مولانا مشتاق صاحب نے تمام حاضرین کے سامنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ودربھ کے 11 اضلاع میں قریہ قریہ اور بستی بستی جمعیۃ علماء کا پیغام عام کریں گے اور جمعیۃ علماء کی شاخیں قائم کریں گےصدر اجلاس کی دعا پر نشست برخاست ہوئی، نماز ظہر اور پرتکلف ظہرانے پراجلاس ا ختتام پذیر ہوا۔عہدیدارانِ جمعیۃ جو اس اجلاس میں شریک رہے انکے اسماء مندرجہ ذیل ہیں ۔ حضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی ؔ(صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر)، مولانا محمدعارف صاحب عمریؔ (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر )، مولانا مفتی محمد ہارون صاحب ندوی ؔ(نائب صدر جمعیۃ مہاراشٹر جلگاؤ ں خاندیش)، مولانامفتی حفیظ اللہ حفیظ صاحب قاسمی ؔ(ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر)، مولانا قاری محمد یونس صاحب چودھری (نائب خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر )،الحاج حافظ محمد عارف صاحب انصاری (جنرل سکریٹری جمعیۃ ضلع تھانہ) و دیگر اراکین مجلس منتظمہ علاقۂ ودربھ بھی اس اجلاس میں شریک رہے ، اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے اراکین جمعیۃ علماء ضلع امراؤتی نے اپنا مکمل تعاون پیش کیا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    ایوان میں راہل کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے مودی کا سرینڈر

    جولائی 30, 2025
    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    جولائی 30, 2025
    مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار دہشت گردانہ کارروائیوںمیں ملوث: فرانس

    مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار دہشت گردانہ کارروائیوںمیں ملوث: فرانس

    جولائی 30, 2025
    دو ریاستی کانفرنس: فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے

    دو ریاستی کانفرنس: فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے

    جولائی 30, 2025

    ایوان میں راہل کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے مودی کا سرینڈر

    جولائی 30, 2025
    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    جولائی 30, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist