مرادآباد:جمعیۃ علماء ہند نے قوم کے بچوں کو دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کرانے کے لئے اوپن اسکول چلائے ہیں۔ جن میں قوم کے بچے آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں اس سے نو نہالان قوم میں تعلیم کے حصول کا جذبہ بڑھا ہے اور تعلیم کے حصول میں زبردست جذبہ ملا ہے۔ جمعیۃ علماء شہر کے کار گزار صدر و خلیفہ و مجاز حضرت فدائے ملت و جمعیۃ علماء شہر کے روح رواں قاری نجیب الرحمن نے اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کنوینر مفتی عبد الحق رسول پوری و مولانا شمس تبیریز ندوی کوارڈنیٹر جمعیۃ اوپن اسکول ضلع مرادآباد و سنبھل کے ساتھ ملکر سنبھل میں مدرسہ مدینۃ الاسلام ، انجمن معاون اور مدرسہ دار العلوم محمدیہ روضہ والی مسجد سنبھل جاکر اوپن اسکولوں کا معائنہ کیا اور اس کے نظام تعلیم کی تعریف کی۔ طلبہ سے ملاقات اور بات چیت کر کے تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں کے طلبہ کو مار ک شیٹ اور ٹی سی سے نوازا۔ ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے قاری نجیب الرحمن نے کہا ملک بھر میں جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام اوپن اسکول اور آن لائن کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا جانشین فدائے ملت اور جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مودنی کا قابل ستائش قدم ہے۔ کیونکہ اس سے طلبہ میں تعلیم کے حصول کا جذبہ جاگا ہے اورآن لائن تعلیم کے ذریعہ طلبہ میں اساتذہ نے تعلیم کا جو شوق پیدا کیا اس سے تعلیم کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔ اوپن اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو مبارک باد یہ سبھی اساتذہ و طلبہ قابل مبارک باد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ کو ہمہ جہت ترقی عطاء فرمائے ۔ انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے ساتھ ساتھ تمام اکابرین علماء و پروفیسر کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے فیوض و برکات اور محنتوں سے کامیاب ہوئے اور ان کی جد و جہد سے یہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اس موقع پر قاری محمد فیصل، مولانا عبدالمہمین ندوی، مولانا حماد رسول قاسمی، محمد تنزیل ماسٹر محمد شاکر،مفتی احسان قاسمی، مولانا سلمان ندوی، مولانا فرحان ندوی، محمد راشد قاسمی وغیرہ موجود تھے۔