بیدر : بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں جنتا دل (جے ڈی ایس) پارٹی نے اپنی مہم جاری رکھی ہے، سابق وزیر، جے ڈی ایس مقننہ پارٹی کے ڈپٹی لیڈر، جے ڈی ایس کور کمیٹی کے چیئرمین، حلقہ کے ایم ایل اے اور جے ڈی ایس امیدوار بنڈپاقاسم پور گھر گھر جا رہے ہیں اور ووٹرس کے دروازہ تک پہنچ کر کینوسنگ کررہے ہیں۔ جمعرات کی شام کو وہ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے بک چاؤڑی، سکھن پور، انڑدور، انڑدور واڑی، اورکولار بی سمیت مختلف دیہات میں گھر گھر گئے اور اپنی انتخابی مہم چلائی اور درخواست کی کہ جے ڈی ایس پارٹی کواکثریت کے ساتھ جتایاجائے۔ اپنے پارٹی منشور میں ہم نے ملک کے کسانوں، غریبوں اور محنتی لوگوں کے لیے اہم منصوبوں کا ذکر کیا ہے۔ ہم خواتین کی سیلف ہیلپ سوسائٹیوں کے سارے قرضے معاف کرنے جا رہے ہیں۔ ہم کسانوں کو دس ایکڑ تک کاشتکاری کے اخراجات کے لیے سبسیڈی دینے جا رہے ہیں جیسے دس ہزار روپے فی ایکڑ۔ ہم کسانوں کے بورویل کو دن میں 24 گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ ہم دسیوں دیگر اہم پروجیکٹ اور پروگرام لارہے ہیں۔ ووٹروں کو چاہیے کہ وہ سیکولر جنتا دل پارٹی کو زیادہ اکثریت کے ساتھ جتائیں۔ ایم ایل اے بنڈپاقاسم پور نے ریاست میں جے ڈی ایس حکومت کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی۔انتخابی مہم کے دوران ایم ایل اے نے گاؤں کے مندروں، درگاہوں اور گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ انڑدور سمیت مختلف جگہوں پر مختلف پارٹیوں کے لیڈروں اور کارکنوں نے جے ڈی ایس پارٹی کی شال اڑھاکر انہیں جے ڈی ایس پارٹی میں شامل کیا۔