سید پرویز قیصر
ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں تیز بالر جسپریت بمراہ نے ابھیشیک شرما کو وکٹ کیپر ایشان کشن کے ہاتھو ں کیچ کرکے ممبئی انڈینس کے لئے جیتے ہوئے میچوں میں اپنے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں سات وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
جسپریت بمراہ نے 2014 سے اب تک ممبئی انڈینس کیلئے جو67 میچ کھیلے ہیں انکی 67 اننگوں میں 259 اوور میں1704 رن دیکر 17.04 کی اوسط اور4 15.5 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پورے سو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ تین مرتبہ ایک اننگ میں چار یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور میں 21 رن دیکر پانچ وکٹ ہے جو رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف11 اپریل 2024 کو انجام دی تھی۔ یہ انڈین پریمیر لیگ میں بھی انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔
انڈین پریمیر لیگ میں جیتے ہوئے میچوں میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بالر لاستھ ملنگا کے پاس ہے جنہوں نے2009 اور2019 کے درمیان جو73 میچ کھیلے انکی73 اننگوں میں280.4 اوور میں1945 رن دیکر 15.94کی اوسط0 13.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 122 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انہوں نے چھ مرتبہ ایک اننگ میں چار یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں اور انکی سب سے اچھی 3.4 اوور میں13 رن دیکر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے دہلی کیپٹلس کے خلاف دہلی میں10 اپریل2011 کو انجام دی تھی۔ یہ انکی انڈین پریمیر لیگ میں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی بھی ہے۔
ڈیون براوو نے2008 اور2022 کے درمیان چنئی سپر کنگس، گجرات لائنس اور ممبئی انڈینس کے لئے جو 93 میچ کھیلے انکی 93 اننگوں میں 312.2 اوور میں2511 رن دیکر21.83 کی اوسط اور 16.29 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ115 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ وہ جیتے ہوئے میچوں میں صرف ایک مرتبہ ایک اننگ چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی چار اوور میں 22 رن دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے گجرات لائنس کی جانب سے پنجاب کنگس کے خلاف موہالی میں11 اپریل2016 کو کھیلے گئے میچ میں انجام دی تھی۔
انڈین پریمیر لیگ میں جیتے ہوئے میچوں میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بالر رویندر جدیجہ ہیں جنہوں نے2008 سے اب تک چنئی سپر کنگس، گجرات لائنس، کوچی ٹسکرس کیرالا اور راجستھان رائلز کے لئے جو134 میچ کھیلے ہیں انکی120 اننگوں میں 370.5 اوور میں 2683رن دیکر23.33 کی اوسط اور4 19.3 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ115 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ چار مرتبہ وہ ایک اننگ میں چار یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے اور انکی سب سے اچھی کارکردگی چار اوور میں 16 رن دیکر پابچ وکٹ ہے جو انہوں نے چنئی سپر کنگس کی جانب سے دکن چار جرس کے خلاف وشا کھا ُپٹنم میں7 اپریل2012 کو انجام دی تھی۔ یہ انڈین پریمیر لیگ میں انکی سب سے اچھی بالنگ بھی ہے۔
یجویندر چہل (75میچوں میں113 وکٹ)، روی چندرن اشون (114 میچوں میں112 وکٹ)، پیوش چاولہ ( 97میچوں میں110 وکٹ)، سنیل نارائین (97 میچوں میں107 وکٹ)، ہر بھجن سنگھ ( 94میچوں میں103 وکٹ) اور امیت مشرا ( 76میچوں میں101 وکٹ) وہ بالر ہیں جنہوں نے جیتے ہوئے میچوں میں سو سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ فیصل فیچرس