نئی دہلی، دہلی حج معلوماتی گروپ کے صدر محمد شکیل احمد نے جاوید عالم کے تبادلے پر کہا ہے ایسے افسران کو کم سے کم حج سیزن کا یہ ٹرم پورا کرنا چاہئے تھا لیکن حکومت کو کیا بہتر لگا وُہ بہتر جانتی ہے جبکہ فیڈریشن آف مسلم آرگنائزیشن کے صدر شفیع دہلوی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ذمہ دار آفسر کو اس طرح ٹرانسفر کرنا عجیب لگا حالانکہ ٹرانسفر تو چلتا رہتا ہے حکومت کی اپنی پالیسی ہے لیکن حج کا پروسیس شروع ہو چکا ہے اگر اس سیزن کے بعد تبادلہ ہوتا تو انکو اور بہتر کام کرنے کا موقع ملتا واضح رہے کہ دہلی حج کمیٹی کے ایگزکیوٹو افسرجاوید عالم خان کا حالیہ دنوں سروس سلیکشن بورڈ میں تبادلہ ہو گیا ان کے اعزاز میںحج منزل میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں عازمین حج کے لیے خدمات انجام دینے والی مختلف سماجی تنظیموں نے شرکت کی اس موقع پر دلی حج کمیٹی کے ممبر مولانا سعد نے کہا کہ جاوید عالم خان نے اپنے ڈھائی سالہ دور میں حج کمیٹی اور حج منزل کے اندر بہت سے ترقیاتی کام کرائے جس کے لیے انکو یاد رکھا جائیگا انہوں نے محض ڈھائی سال کے دوران عازمین حج کی بہتری کے لیے کام کیے دہلی سے کسی بھی ریاست کے عازمین حج کیلئے پہلی مرتبہ ایئر کنڈیشن ٹینٹ کی سہولت دستیاب کرا ئے اسکے ساتھ ہی ایئرپورٹ جانے کے لیے ایئر کنڈیشن بسوں کوبھی لگایاگیا رضاکار تنظیموں سے وابستہ اسعد میاں نے کہا کہ جاوید عالم صاحب کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیوں کہ یہاں کے ملازمین کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ ،پرنٹر وغیرہ کے ساتھ مکمل انفراسٹرکچر یعنی کہ جدید سہولیات سے لیس کیا۔رضا کار تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ پہلی مرتبہ 2022 میں حج پر جانے والوں کے لئے لیے سرکار سے کھانے کا انتظام بھی کروایا جو ایک تاریخی کام مانا جائے گا دہلی حج کمیٹی کے نومنتخب ممبر مولانا سعد نے بتایاکہ گزشتہ دنوں حج کمیٹی کی میٹنگ کے دوران اس مرتبہ حج 2023 کے لیےدہلی سرکار کے سروس ڈپارٹ منٹ سے اضافی اسٹاف لینے کے لیے تجویز دی تھی لیکن اسی درمیان جاوید صاحب کا تبادلہ ہو گیا اب ان کی تجویز کے کام کو ان شاءاللہ مکمل کیا جائیگا جاوید صاحب کے کاموں کی خوبی کی وجہ ہے کہ آج ان کے وداعِ تقریب پر تقریباً تمام عملہ کے ساتھ ساتھ بڑھی تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی ہےجاوید عالم خان نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے مجھے دہلی سروس سلیکشن بورڈ میں جو ذمہ داری سونپی ہے،اسکو ایمانداری سے انجام دیںگے اس کے علاوہ حج سے متعلق کسی بھی کام کے لیے میں ہر وقت تیار ہوں سوشل ائیکٹی ویسٹ شاہد گنگوھی نے بھی جاوید عالم کے کاموں کی تعریف کی۔