بہارشریف (ایم ایم عالم) پارٹی کے سابق ضلع صدر آنجہانی سیاشرن ٹھاکر کی برسی پر بہارشریف میں نالندہ ضلع جنتا دل (یونائیٹڈ) کے دفتر میں ایک جذباتی خراج عقیدت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر جے ڈی (یو) کے رہنماؤں،عہدیداروں اور کارکنوں نے ان کی تصویر پر پھول چڑھائے اور انہیں آنسو بھری آنکھوں سے یاد کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر محمد ارشد نے مرحوم سیاشرن ٹھاکر کی سماجی اور تنظیمی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری زندگی سادگی،جدوجہد اور بے لوث عوامی خدمت کے لیے وقف تھی۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی ٹھاکر صرف ایک لیڈر ہی نہیں تھے بلکہ تنظیم کے روح رواں تھے،جن کی سوچ اور کام کا انداز آج بھی تمام کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ضلعی ترجمان بھوانی سنگھ نے کہا کہ آنجہانی ٹھاکر کی تنظیم کے تئیں غیر متزلزل لگن،نظم و ضبط اور عوام کی خدمت ہر کارکن کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،وہ آج بھی ہم سب کے لیے ایک تحریک ہیں۔اس موقع پر ضلعی صدر محمد ارشد،نائب صدر بنود کمار،ضلعی ترجمان بھوانی سنگھ،سٹی صدر ندیم ظفر عرف گلریز انصاری،خزانچی رنجیت کمار،اروند کمار سنگھ،امیت کمار،کمار منگلم،سنجے پاسوان،آلوک کشواہا،بنئے کمار، بھارت مانس،پرویندر کمار،جتیندر موہن،محمد معراج الدین، اسلم آزاد وغیرہ موجود تھے۔پورے پروگرام کے دوران ماحول عقیدت،احترام اور جذبات سے بھرا ہوا تھا،جہاں ہر چہرہ آنجہانی سیاشرن ٹھاکر کی یادوں میں ڈوبا ہوا نظر دیکھنے کو ملا۔












