سید پرویز قیصر
ملتان میں پاکستان کے خلاف جاری پہلے ٹسٹ انگلینڈ کی پہلی اننگ میں جو روٹ نے شانداربلے بازی کا مطاہرہ کرتے ہوئے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک277 بالوں پر بارہ چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر176 رن بنائے ۔ اس اننگ کے دوران وہ انگلینڈ کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بنے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2012 سے اب تک جو147 ٹسٹ کھیلے ہیں انکی268 اننگوں میں51.33 کی اوسط اور57.01 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ35 سنچریوں اور64 نصف سنچریوں کی مدد سے12578 رن بنائے تھے۔وہ بارہ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور254 رن ہے جو انہوں نے 614 منٹ میں406 بالوں پر27 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس ڈبل سنچری کے علاوہ چار اور ڈبل سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ان سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز الیسٹیر کک کے پاس تھا جنہوں نے جنہوں نے2006 اور 2018 کے درمیان جو161 ٹسٹ میچ کھیلے تھے انکی291 اننگوں میں45.35 کی اوسط اور46.95 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 33 سنچریوں اور57 نصف سنچریوں کی مدد سے12472 رن بنائے تھے۔ وہ نو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور294 رن رہا جو انہوں نے ہندوستان کے خلاف برمنگھم میں اگست2011 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں773 منٹ میں545 بالوں پر33 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
ہندوستان کے سچن ٹنڈولکر کو ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے1989 اور2013 کے درمیان جو200 ٹسٹ کھیلے انکی329 اننگوں میں53.78 کی اوسط کے ساتھ51 سنچریوں اور68 نصف سنچریوں کی مدد سے15921 رن بنائے۔ وہ14 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر248 رن رہا جو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں552 منٹ میں379 منٹ میں35 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ وہ ٹسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے بارہ ہزار رن بنانے والے بلے باز تھے۔
آسڑیلیا کے ریکی پونٹنگ ٹسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 1995 اور2012 کے درمیان جو168 ٹسٹ میچ کھیلے تھے انکی287 اننگوں میں51.85 کی اوسط اور 58.72کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ41 سنچریوں اور 62 نصف سنچریوں کی مدد سے13378 رن بنائے تھے۔ وہ17 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور257 رن ہے جو انہوں نے ہندوستان کے خلاف ملبورن میں دسمبر2003 میں590 منٹ میں458 بالوں پر25 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
جنوبی افریقہ کے جیک کالیز ٹسٹ کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے1995 اور 2013 کے درمیان جو166ٹسٹ کھیلے تھے انکی 280 اننگوں میں55.37 کی اوسط اور45.97 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ45 سنچریوں اور58 نصف سنچریوں کی مدد سے13289 رن بنائے تھے۔ وہ 16 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور224 رن ہے جو انہوں سری لنکا کے خلاف کیپ ٹاون میں جنوری2012 میں 434 منٹ میں325 بالوں پر31 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔
سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز کمار سنگا کارا کے پاس ہے۔ وہ ٹسٹ کرکٹ میں ساتویں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے2000 اور2015 کے درمیان جو134 ٹسٹ کھیلے ہیں انکی233 اننگوں میں57.40 کی اوسط اور54.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ38 سنچریوں اور52 نصف سنچریوں کی مدد سے12400 رن بنائے تھے۔ وہ گیارہ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور319 رن ہے جو انہوں نے چٹا گانگ میں بنگلہ دیش کے خلاف فروری2014 میں551 منٹ میں482 بالوں پر32 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔