• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مظلوموں کی مدد اور رفاہی خدمات میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اہم کردار

تعلیم اور سماجی فلاح کیلئے جمعیۃ علماء کی کوششیں جاری رہیں گی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 1, 2025
0 0
A A
مظلوموں کی مدد اور رفاہی خدمات میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اہم کردار
Share on FacebookShare on Twitter

بیڑ،پریس ریلیز،ہماراسماج: جمعیت علماء ضلع بیڑ کے تمام باڈیوں کے ذمہ داران و اراکین کی ایک اہم میٹنگ دفتر جمعیت علماء ضلع بیڑ میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت فخرِ مہاراشٹر حضرت مولانا ندیم صدیقی صاحب ۰ صدر جمعیت علماء مہاراشٹر) نے فرمائی، جبکہ اجلاس کی نظامت مولانا صابر ، جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع بیڑ نے انجام دی۔میٹنگ کا آغاز صبح 10 بجے تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت مفتی شاہنوازنے حاصل کی، جبکہ نعت شریف بھی انہی کے ذریعہ پیش کی گئی۔ اس روحانی آغاز کے بعدمولانا صابر نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے اجلاس کے مقاصد اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت محض گفت و شنید کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے۔ انہوں نے ممبر سازی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ جمہوری نظام میں مال اور صلاحیت سے زیادہ تعداد کی اہمیت ہوتی ہے، اور جب تک ہم اپنی جماعت کو عوامی سطح پر مضبوط نہیں کریں گے، ہماری محنت کا مکمل فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر شہر، قصبے اور گاؤں میں جاکر زیادہ سے زیادہ افراد کو جماعت کا حصہ بنائیں تاکہ جمعیت علماء کی جڑیں مزید مستحکم ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبر سازی کا کام محض ایک رسمی عمل نہیں، بلکہ یہ جماعت کی بنیاد اور اس کے مستقبل کی مضبوطی کا ایک لازمی جز ہے، اس لیے ہر فرد کو اس مہم کو اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔اس کے بعد جناب مجتبی سرنے جمعیت علماء ضلع بیڑ کی اب تک کی کارگزاری رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ وڈونی میں قائم 20 مکاتب میں 235 طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں اور ان کی تعلیمی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید یہ کہ 7 طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی ہے، جن میں بعض کو مکمل اور بعض کو جزوی اسکالرشپ فراہم کی گئی۔انہوں نے جمعیت علماء کی فلاحی خدمات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ چار بے قصور نوجوانوں کو قانونی چارہ جوئی کے بعد جیل سے رہا کروایا گیا۔ اس کے علاوہ، کئی بیمار افراد کے علاج و معالجے کے لیے مالی امداد فراہم کی گئی، جبکہ کئی ضرورت مند افراد کو دوائیوں کا خرچ بھی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء محض مذہبی یا تعلیمی خدمات تک محدود نہیں بلکہ سماجی اور فلاحی کاموں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔بعد ازاں، مفتی عبداللہ ، صدر جمعیت علماء ضلع بیڑ نے اپنے خطاب میں جمعیت علماء کے اکابرین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ جماعت ہمارے بزرگوں کی امانت ہے اور اسے مضبوط کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے حالات میں ہمیں اپنی صفوں کو مضبوط کرنے کی شدید ضرورت ہے، اور یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہم ممبر سازی کے عمل کو پوری سنجیدگی کے ساتھ انجام دیں گے۔اجلاس کے سب سے اہم مرحلے میں مولانا ندیم صدیقی، صدر جمعیت علماء مہاراشٹر کا خطاب ہوا، جس میں انہوں نے جمعیت علماء کے تمام خدام کو نصیحت فرمائی کہ جماعت کی خدمت کے لیے سب سے پہلے دل کی مکمل آمادگی اور شرح صدر ہونا ضروری ہے۔انہوں نے فرمایا کہ جمعیت علماء کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس جماعت نے ملک کی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، تقسیم ہند کے نازک ترین لمحات میں بھی اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، اور آج کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بھی ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔صدر محترم نے مزید فرمایا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوں، چاہے وہ تعلیمی میدان ہو، سماجی خدمات ہوں، قانونی امداد ہو یا دیگر فلاحی امور۔ انہوں نے کہا کہ ممبر سازی محض ایک کاغذی کارروائی نہیں بلکہ جماعت کو مضبوط اور مؤثر بنانے کا ذریعہ ہے، اس لیے اس عمل کو پورے عزم اور جوش کے ساتھ انجام دیا جانا چاہیے۔اجلاس کے اختتام پر حضرت صدر محترم کی خصوصی دعا ہوئی، جس میں انہوں نے جمعیت علماء کے استحکام، ملک و ملت کی سلامتی اور تمام ذمہ داران کی کامیابی کے لیے دعا فرمائی۔ اس دعا کے ساتھ یہ اہم اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا، جس کے بعد تمام اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جماعت کی ترقی اور استحکام کے لیے مزید محنت کریں گے۔یہ میٹنگ جمعیت علماء ضلع بیڑ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوئی، جس نے تمام اراکین میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا۔ اس اجلاس کے بعد اراکین میں ایک نیا عزم اور حوصلہ نظر آیا، اور سب نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ممبر سازی کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ جمعیت علماء کو مزید مستحکم اور مضبوط کیا جا سکے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist