• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جون 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد اردن نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 13, 2025
0 0
A A
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد اردن نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دیں
Share on FacebookShare on Twitter

عمان(ہ س)۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اور کشیدگی میں اضافے کے خدشے کے پیش نظراردن نے احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔ اردنی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ تمام آنے، جانے اور عبوری پروازوں پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔اردنی شہری ہوا بازی کے سربراہ ہیثم مستو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ عالمی معیارات اور خاص طور پر شکاگو کنونشن کے تحت شہری ہوا بازی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مسافروں اور فضائی سفر کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔ہیثم مستو نے مزید بتایا کہ حالات کے مطابق فیصلے پر مسلسل نظرثانی کی جائے گی اور خطرات کے جائزے کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام ایئرلائنز کو تازہ ترین صورت حال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔اردنی حکومت کے ترجمان اور وزیر برائے اطلاعات محمد المومنی نے زور دے کر کہا ہے کہ اردن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے اور مملکت نہ تو کسی تنازعے میں فریق بنے گی اور نہ اپنی سرزمین کو جنگ کا میدان بننے دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن کی سلامتی سرخ لکیر ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور علاقائی امن کو یقینی بنائے۔محمد المومنی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں یا گمراہ کن ویڈیوز پر دھیان نہ دیں اور صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔اردنی فوج کے ایک سینئر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملک کی مسلح افواج کو مکمل تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ تمام یونٹس اور فورسز کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ مملکت کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔فوجی بیان کے مطابق اردنی افواج نہ صرف آپریشنل اور لاجسٹک طور پر پوری طرح تیار ہیں بلکہ ان کی چوکسی اور ردِعمل کی صلاحیت بھی بلند ترین سطح پر ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مصدقہ معلومات پر اعتماد کریں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے پورے ملک میں ایچ پی وی-کینسر سے متعلق عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا

    جون 14, 2025

    وہاب اشرفی یادگاری تقریب و بزم سخن فنیشور ناتھ رینو ہندی بھَوَن میں 17جون کو

    جون 14, 2025

    ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے جدید ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر رسپانس فیسلٹی و ٹریننگ مراکز کی تعمیر

    جون 14, 2025

    قرآن مجید میں ابراہیم علیہ السّلام کی بہت ساری خوبیاں بیان ہوئی ہیں:مولانا صدام

    جون 14, 2025

    سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے پورے ملک میں ایچ پی وی-کینسر سے متعلق عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا

    جون 14, 2025

    وہاب اشرفی یادگاری تقریب و بزم سخن فنیشور ناتھ رینو ہندی بھَوَن میں 17جون کو

    جون 14, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist