اردن :اردن نے اردنی ایئرپورٹ استعمال کرنے والی ‘ایئرلائنز سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس 45 منٹ تک کے لیے ‘ریزروایندھن ضرور رکھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے جوابی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے احتیاط کے طور پر ایسا کہا جا رہا ہے۔
خیال رہے کئی ایئرلائنز نے پہلے ہی اسرائیل و لبنان کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر رکھی ہیں۔ جس کی وجہ خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کے امکانات ہیں۔پائلٹس کو اردنی حکام کی طرف سے ‘نوٹام جاری کیا گیا تھا۔ جس میں ایئرلائنز کو کہا گیا کہ وہ اپنے پاس ریزرو ایندھن ضرور رکھیں۔
‘او پی ایس گروپ نے کہا ہے کہ یہ اقدام اردن کی فضائی حدود کی متوقع بندش سے پہلے کیا گیا ہے۔ نیز یہ اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے سے پہلے ایک حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔