سید پرویز قیصر
انگلینڈ کی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کو تو شکست نہیں دی سکی مگر اس کے کپتان جوس بٹلر ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ایک ہزار رن بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہوگئے۔ پروڈینس میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے15 منٹ میں13 بالوں پر چار چوکوں کی مدد سے23 رن بنائے۔
جوس بٹلر نے2012 سے اب تک جو35 میچ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں کھیلے ہیں انکی34 اننگوں میں42.20 کی اوسط اور147.23 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے1013 رن بنائے ہیں۔ وہ دو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر101 رن ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف شارجہ میں یکم نومبر2021 کو104 منٹ میں67 بالوں پر چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انگلینڈ نے 26 رن سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ایک ہزار رن بنانے والے جوس بٹلر انگلینڈ کے پہلے اور کل ملاکر چوتھے بلے باز بنے۔ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز وراٹ کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے2012 سے اب تک جو34 میچ کھیلے ہیں انکی32 اننگوں میں57.90 کی اوسط اور128.81 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چودہ نصف سنچریوں کی مدد سے1216 رن بنائے ہیں۔ وہ دو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیاد ہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر89 رن ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ممبئی میں31 مارچ2016 کو63 منٹ میں47 بالوں پر گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان نے سات وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
وراٹ کوہلی کا بلہ موجودہ عالمی کپ میں نہیں چلا ہے اگر فائنل میں بھی وہ رن نہیں بناتے تو روہت شرما ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن سکتے ہیں۔ روہت شرما فائنل سے پہلے تک وراٹ کوہلی سے صرف پانچ رن س پیچھے ہیں۔ فائنل میں انکی ایک بڑی اننگ ان کو عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والا بلے باز بنا سکتی ہے۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2007 سے اب تک جو46 میچ کھیلے ہیں انکی43 اننگوں میں35.61 کی اوسط اور132.78 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1211رن بنائے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور92 ر ن ہے جو انہوں نے آسڑیلیا کے خلاف گروس آئسلیٹ میں24 جون 2024 کو آخری سپر آٹھ میچ میں59 منٹ میں41 بالوں پر سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میں ہندوستان نے24 رن سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں تیسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے2007 اور 2014 کے درمیاں جو31 میچ کھیلے تھے۔ انکی31اننگوں میں39.07 کی اوسط اور134.74 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھاایک سنچری اور چھ نصف سنچریوں کی مدد سے 1016 رن بنائے تھے۔ وہ ایک مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور100 رن ہیں جوانہوں نے زمبابوے کے خلاف پروڈینس میں3 مئی2010 کو80 منٹ میں64 بالوں پر دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں سری لنکا نے ڈکورتھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت 14 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔
آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ایک ہزار رن بنانے کے خواہش لیکر ریٹائر ہوگئیْ اگر ہندوستان کے خلاف آخری لیگ میچ میں وہ بڑی اننگ کھیلتے تو ایسا کرسکتے تھے مگر اس میچ میں وہ صرف چھ رن بناکر آوٹ ہوئے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2009 سے اب تک جو41 میچ کھیلے ہیں انکی41 اننگوں میں25.89 کی اوسط اور134.24 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ، آٹھ سنچریوں کی مدد سے984 رن بنائے ہیں۔ وہ دو مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر89 رن ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابوظبہی میں6 نومبر2021 کو89 منٹ میں56 بالوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے آٹھ وکٹ سے جیت درج کی تھی۔












