• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, فروری 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سپریم کورٹ اور ہندوستانی آئین کے ارتقاء پر جسٹس کرشن مراری کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 14, 2023
0 0
A A
سپریم کورٹ اور ہندوستانی آئین کے ارتقاء پر جسٹس کرشن مراری کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں خطاب
Share on FacebookShare on Twitter

علی گڑھ،   آزادی کا امرت مہوتسو اور جی 20 پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاء میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج جسٹس کرشن مراری نے ’سپریم کورٹ اور ہندوستانی آئین کا ارتقا‘ موضوع پر ایک خصوصی لیکچر دیا۔ بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں جسٹس مراری نے سرسید احمد خاں اور جسٹس سید محمود کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ’تعلیم کا پیغامبر‘ اور اے ایم یو میں قانون کی تعلیم کا علمبردار قرار دیا۔ انہوں نے رفیع احمد قدوائی، بیرسٹر چودھری حیدر حسین، قاضی سید کریم الدین اور حسرت موہانی سمیت دستور ساز اسمبلی کے مختلف ارکان کی خدمات کا بھی ذکر کیا اور قوم کی تعمیر میں سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین اور سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری سمیت اے ایم یو کے متعدد سابق طلباء کے تعاون کا اعتراف کیا۔ جسٹس مراری نے سپریم کورٹ آف انڈیا اور اس کی ماقبل کی عدالتوں بشمول فیڈرل کورٹ اور پریوی کونسل کے تاریخی ارتقاء پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستانی آئین کے مقاصد اور سپریم کورٹ کے تشریحی اختیارات پر خاص طور پر آرٹیکل 21 کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اے کے گوپالن بنام ریاست مدراس، مینکا گاندھی بنام یونین آف انڈیا، گولکناتھ بنام ریاست پنجاب ، اور کیشوانند بھارتی جیسے تاریخی مقدمات و فیصلوں کا ذکر کیا، جس نے بیسک اسٹرکچر کے اصول کو متعارف کرایا۔ انہوں نے بار کے ممبران، خاص طور سے ہندوستان کے پہلے اٹارنی جنرل ایم سی سیتلواڈ کی خدمات کو بھی سراہا۔ کیشوانند بھارتی کیس میں جسٹس حمید اللہ بیگ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین ہند کی تمہید اور حصہ سوم و چہارم کے التزامات سے یہ واضح ہے کہ یہ اصول اس بات پر زور دیتا ہے کہ ہمارے آئین میں ملک کے عوام کی بہتری کے قانون کو فوقیت حاصل ہے ، جس کی ابتدا اس تمہید سے ہوتی ہے جو آئین کے چار اہداف میں سے ’انصاف، سماجی، معاشی اور سیاسی‘ کو اولیت دیتا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مادر وطن کے حقیقی سپوتوں سے تحریک لیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بار کو اپنے مشعل بردار کے طور پر نوجوان اور باصلاحیت ذہنوں کی ضرورت ہے۔ قانون کے میدان میں وقت کی پابندی اور ایمانداری کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کے میدان میں ابتدائی ایام ہنگامہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں لیکن اگر کوئی اسے اچھی طرح برتنے کا سلیقہ اور طریقہ سیکھ لے تو آنے والا مستقبل روشن ہوگا اور اس کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ انہوں نے طلباء کو پڑھنے کی عادت ڈالنے کا مشورہ دیا۔قبل ازیں مہمان خصوصی کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر محمد ظفر محفوظ نعمانی، ڈین، فیکلٹی آف لاء نے فیکلٹی کے تاریخی ارتقاء پر روشنی ڈالی اور یہاں سے نکلنے والے سرکردہ افراد کا ذکر کیا جن میں جسٹس سید محمود، جسٹس سر شاہ سلیمان، جسٹس مرتضیٰ فضل علی، جسٹس بحر الاسلام اور جسٹس آر پی سیٹھی شامل ہیں۔ انہوں نے دو حالیہ فیصلوں کا بھی ذکر کیا جن میں جسٹس کرشن مراری بنچ کا حصہ تھے۔ اس میں ایک فیصلہ ہمارے ملک کے وفاقی ڈھانچہ اور دوہری سیاست سے متعلق ہے جس کے مرکز میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات کا معاملہ تھا، اور دوسرافیصلہ مہاراشٹر حکومت کے فلور ٹیسٹ سے متعلق ہے۔پروفیسر نعمانی نے کہا کہ مہاراشٹر کا فیصلہ، کیشوانند بھارتی بنام ریاست کیرالہ، ہر گووند پنت بنام رگھوکل تلک اور ایس آر بومائی بنام یونین آف انڈیا کے بعد تاریخی فیصلوں میں سے ایک ہے جس نے مستقبل کے لئے ہندوستانی سیاست کے لئے ایک راہ طے کردی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس آدتیہ ناتھ متل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی آئین کی سب سے پرکشش دفعہ آرٹیکل 21 ہے جس کی تشریح اے کے گوپالن بنام مینیکا گاندھی کیس میں کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے حق کو قانون کے طے کردہ طریقہ کار کے ذریعے محدود کرنا ہوگا۔شعبہ قانون کے چیئرمین پروفیسر محمد اشرف نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔تانیا پانڈے اور مہ لقا ابرار نے پروگرام کی نظامت کی۔پروگرام کے بعد جسٹس مراری نے یونیورسٹی کی تاریخی عمارتوں کا دورہ کیا اوریونیورسٹی جامع مسجد کے احاطے میں بانی درسگاہ سر سید احمد خاں کی مزار پر حاضری دے کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist