• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ستیہ ویر سنگھ نے اے ایم یو میں امبیڈکر میموریل لیکچر دیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 1, 2026
0 0
A A
الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ستیہ ویر سنگھ نے اے ایم یو میں امبیڈکر میموریل لیکچر دیا
Share on FacebookShare on Twitter

علی گڑھ،سماج نیوز سروس : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاء اور ڈاکٹر امبیڈکر چیئر برائے قانونی مطالعات و تحقیق نے جے این ایم سی آڈیٹوریم میں ”ہندوستان میں غریب ترین اور حاشیہ پر موجود طبقات میں احساسِ تحفظ: آئینی ضمانتیں اور عدلیہ کا کردار“ موضوع پر ڈاکٹر امبیڈکر میموریل لیکچر کا اہتمام کیا۔ بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ستیہ ویر سنگھ نے کہا کہ ’وِکست بھارت‘ کا وِژن صرف اسی صورت میں حقیقت بن سکتا ہے جب غریب اور حاشیہ پر موجود طبقات کو بااختیار بنایا جائے، جو’قوم کی ریڑھ کی ہڈی‘ ہیں۔ انہوں نے حقیقی مساوات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غیر مساوی لوگوں کے ساتھ مساویانہ برتاؤ ناانصافی کو برقرار رکھتا ہے، اس لئے منصفانہ سماجی اصلاحات کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ خطاب کے بعد جسٹس ستیہ ویر سنگھ نے طلبہ کے ساتھ مختلف قانونی موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ تعارفی کلمات میں امبیڈکر چیئر برائے قانونی مطالعات کے چیئر پروفیسر ظفر احمد خاں نے امبیڈکر چیئر کے مقاصد اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے وِژن اور فلسفے پر چیئر کی جانب سے کیے جانے والے اہم کاموں کا ذکر کیا۔ استقبالیہ خطاب میں فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر شکیل احمد نے اے ایم یو کی شاندار روایات اور ممتاز وکلاء، ججوں، گورنروں اور پبلک سرونٹس کی تیاری میں اس کے کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں احترام، مساوات اور سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے امبیڈکر کی وراثت سے بہتر کوئی فکری فریم ورک نہیں ہو سکتا۔ ایڈیشنل کمشنر، سی جی ایس ٹی، الٰہ آباد مسٹر محفوظ الرحمن نے غریب اور حاشیہ پر موجود طبقات کی فلاح کے لیے ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی بھر کی جدوجہد، بالخصوص چھوت چھات جیسی سماجی برائی کے خلاف ان کی کوششوں کو یاد کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج، باندہ مسٹر گگن بھارتی نے کہا کہ بامعنی سماجی تبدیلی کے لیے سماجی ذہنیت میں تبدیلی ضروری ہے، جو صرف تعلیم سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے حاشیہ پر موجود طبقات کے تئیں اجتماعی اخلاقی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔ ضلع و سیشن جج، علی گڑھ مسٹر پنکج کمار اگروال نے ذات پات پر مبنی امتیاز کو کم کرنے میں سپریم کورٹ کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور عدالتی مداخلتوں کو حاشیہ پر موجود طبقات کے لیے انصاف کی فراہمی میں سنگِ میل قرار دیا۔ ایس ایس پی علی گڑھ مسٹر نیرج کمار جادون نے کہا کہ مؤثر حکمرانی اور قانون نافذ کرنے کے عمل کا دارومدار عوام کے فعال تعاون پر ہے۔ انھوں نے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شہریوں اور حکام کے درمیان باہمی اعتماد کو ناگزیر قرار دیا۔ صدارتی خطاب میں اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے مظلوموں کے حق میں ڈاکٹر امبیڈکر کی انتھک جدوجہد کو یاد کیا۔ انہوں نے بے روزگاری کو سماجی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا اور تعلیم کو فرد اور معاشرے کی زندگی میں تبدیلی لانے والی قوت بتایا۔ پروگرام میں ضلع عدلیہ کے اراکین، افسران، طلبہ، اساتذہ اور لا ء سوسائٹی کے عہدیداران موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    فروری 1, 2026
    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    فروری 1, 2026
    عالمی برادری جنگ زدہ فلسطینیوں کے مسائل کوکم کرنے میں کردار ادا کرے: ریڈ کراس سربراہ کا مطالبہ

    عالمی برادری جنگ زدہ فلسطینیوں کے مسائل کوکم کرنے میں کردار ادا کرے: ریڈ کراس سربراہ کا مطالبہ

    فروری 1, 2026
    امریکی سینٹکام کی پاسدارانِ انقلاب کو سمندری حدود میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ہدایت

    امریکی سینٹکام کی پاسدارانِ انقلاب کو سمندری حدود میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ہدایت

    فروری 1, 2026
    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    فروری 1, 2026
    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    فروری 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist