نئی دہلی، 2 اپریل، سماج نیوز سروس:بازار مٹیا محل ٹریڈرس ایسوسی ایشن کی جانب سے افطار پارٹی اور ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری ،کانگریس کے سینئر لیڈر جے پرکاش اگروال ، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں ، ریاستی وزیر خوراک و رسد عمران حسین ، کونسلر سلطانہ عباس خان، رافعیہ ماہر ،سابق کونسلر راکیش کمار، اکرم قریشی اورایسوسی ایشن کے صدر حاجی سلیم الدین کے علاوہ دیگر تاجروں نے حصہ لیا۔ افطار کے بعد ان دکانداروں کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے رمضان میں اپنی دکانوں کو بہتر طریقہ سے سجایا اور سنوارا ہے ۔ اس موقع پر جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کے ہاتھوں کمال سوئٹ ہاؤس کو اچھی اور سستی مٹھائیاں مہیا کرانے اور اس کے ساتھ ہی دیسی گھی سے بنی مٹھائیاں سستی قیمتوں پر فروخت کرنے کے لئے حاجی نصر الدین کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔حاجی نصرالدین نے بتایا کہ حاجی سلیم الدین صدر بازار مٹیا محل ٹریڈرس ایسوسی ایشن کی جانب سے بہت اچھا کام کیا جارہا ہے ۔ اس کے لئے ہم ان کو مبارکباد پیش کرتےہیں۔