• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کرناٹک میں ووٹنگ آج، وزیر اعظم کا ووٹروں کے نام خط

سید مجاہد حسین

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 10, 2023
0 0
A A
کرناٹک میں ووٹنگ آج، وزیر اعظم کا ووٹروں کے نام خط
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : کرناٹک میں کل بروز بدھ (10 مئی) اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے ۔سبھی پارٹیاں اپنی پوری طاقت جھونکے ہوئے ہیں۔اس بار اسمبلی نتخابات میں بی جے پی لیڈروں کی پیشانی پر گھبراہٹ کی لکیریں بھی صاف جھلک رہی ہیں۔ حکمراں بی جے پی جماعت کا مقصد ریاست میں 38 سال سے جاری اقتدار مخالف لہر کو توڑنا اور لگاتار دوسری بار جیتنا ہے۔اس مقصد پر نگاہ مرکوز کئے بی جے پی ووٹروں میں اپنی مقبولیت منوانے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ۔بی جے پی نے اپنا آخری دائوبھی چل دیاہے ۔کرناٹک میں ووٹنگ سے ٹھیک ایک دن پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے لوگوں کو ایک خط جاری کیاہے ۔ مودی نے اسے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے بھی ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔اپنے خط میں جہاں مودی نے کچھ وعدے کئے تو وہیں اپنی پارٹی کی حصولیابیاں بھی گنائیں ۔وزیر اعظم مودی نے اپنے خط میں لکھا ’’کہ آپ نے ہمیشہ مجھ پر پیار اور محبت نچھاورکی ہے یہ میرے لیے ایک خدائی نعمت کی طرح لگتا ہے۔’آزادی کے امرت کال‘ میں، ہم ہندوستانیوں نے اپنے پیارے ملک کو ایک ترقی یافتہ قوم بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کرناٹک اپنے مقصد اورویزن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تحریک کی قیادت کرنے کا خواہاں ہے۔انہوںنے لکھا ہے کہ ہندوستان پانچویں بڑی معیشت ہے، ہمارا اگلا ہدف ٹاپ تھری تک پہنچنا ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب کرناٹک تیزی سے ترقی کر کے 1 ٹریلین ڈالرکی معیشت بن جائے۔ اپنے خط میں انہوں نے کرناٹک کے عوام کے ساتھ اپنی پارٹی کی وابستگی کا بھی ذکر کیا۔وزیر اعظم نے لکھا کہ کرناٹک کو کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران بی جے پی حکومت کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کی شکل میں سالانہ 90,000 کروڑ روپے سے زیادہ حاصل ہوتے ہیں۔ پچھلی حکومت کے دوران یہ تقریباً 30,000 کروڑ روپے تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ہم کرناٹک کو سرمایہ کاری، صنعت اور اختراع میں نمبر 1 اور تعلیم، روزگار اور انٹرپرینیورشپ میں نمبر 1 بنانا چاہتے ہیں۔دیہی اور شہری انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور ملازمتوں سے متعلق خدشات کو دور کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت اگلی نسل کے شہری انفراسٹرکچر کی تعمیر، ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے، دیہی اور شہری علاقوں میں معیار زندگی کو بڑھانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔انہوںنے لکھا کہ ’کرناٹک کے ہر شہری کا خواب میرا خواب ہے‘‘۔وہیںمودی نے ٹویٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’’ پچھلے کچھ دنوں میں کرناٹک میں مجھے جو پیار ملا ہے وہ منفرد ہے۔ اس سے کرناٹک کو تمام شعبوں میں نمبر 1 بنانے کے عزم کو تقویت ملی ہے!اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں ایک الگ ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا۔ اس میں انہوں نے کرناٹک کے لوگوں سے ریاست کو ‘نمبر-1’ بنانے کے لیے انتخابات کے دن ووٹ دینے کی بھی اپیل کی۔بتادیں کہ ہفتہ (6 مئی) کو، پی ایم مودی نے ریاست میں بی جے پی کی جارحانہ مہم کے ایک حصے کے طور پر بنگلورو میں 26 کلومیٹر کا روڈ شو کیا تھا، جو کہ ڈی کے شیوکمار اور سدارامیا کی قیادت میں کانگریس کر رہی ہے اور ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت میں جے ڈی ایس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے مانا جارہا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ریاست میں بی جے پی نے 224، کانگریس نے 223 اور جے ڈی ایس نے 207 امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ کرناٹک میں 5.2 کروڑ اہل ووٹروں میں سے 9.17 لاکھ پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ 224 سیٹوں والی کرناٹک اسمبلی کے لیے ووٹنگ بدھ (10 مئی) کو شروع ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    مارچ 26, 2026
    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر  وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    مارچ 26, 2026
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist