محمد زاہد امینی
نوح،میوات،سماج نیوز سروس: علاقہ میوات کے تاریخی قصبہ گھاسیڑہ سے حال ہی میں مختلف سرکاری محکموں کیلئے مقرر ہونے والے درجنوں ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے مقامی جمعیت علماء ودیگر دانشور طبقہ کی جانب سے بمقام معروف دینی ادارہ مدرسہ ابی بن کعب تحفیظ القرآن الکریم کی نو تعمیر شدہ عظیم الشان لائبریری میں ایک شاندار اعزای پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کیلئے منتخب ہونے والے ہونہار نوجوان رئیس احمد، محمد آصف، مصطفیٰ،محمد سلیم، آرزو، آصف، کیف، نسیم، صلاح الدین،راشدہ طیب،محمد سعد و فرحان کو نقد انعامات و توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر وہاں موجود علمائے کرام اور دانشوران قوم نے مذکورہ ملازمین وان کے سرپرستوں کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کی نیز اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بطور مہمان خصوصی تشریف لانے والے تنظیم فروغ اردو میوات کے سرپرست وتاریخ کے لیکچرر جناب اشرف میواتی،ڈاکٹر قمرالدین ذاکر نوح،مفتی لقمان قاسمی،مولانا محمد زاہد امینی، مولانا نورالدین قاسمی، مولانا محمد حمزہ،مولانا طیب دہلی،ماسٹر شوکت،ماسٹر طیب حسین،مولانا داؤد قاسمی و ڈاکٹر محمدرفیق وغیرہ نے دینی وعصری علوم کےفروغ و طلباء کی صحیح تربیت و گائیڈ لائن کے سلسلے میں اپنے قیمتی مشوروں سے نوزا۔ مہمان ذی وقار کے طور پر تشریف لائے سرپنچ عمران خان نے ان نوجوانوں کو نقد 500-500 روپے کا انعام دیکر ان کا حوصلا افزائی کیا۔قبل ازیں مدرسہ ہذا کے طالب علم محمد سلمان نگلی کی تلاوت کلام اللہ شریف وطالب علم محمد ابرار کےنعتیہ کلام سے پروگرام کا آغاز ہوا۔علاوہ ازیں طالب علم محمد اخلاق کی ولولہ انگیز تقریر و ماسٹر محمد اسلم غالب نے اپنی دلکش آواز میں غزل گنگناتے ہوئے سامعین کو مسحور کردیا۔ پروگرام کی صدارت مولانا نورالدین قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹر خالد میواتی نے بحسن خوبی انجام دیئے۔مولانا ڈاکٹر قمرالدین ذاکر کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ پرنسپل جان محمد و مولانا نورالدین قاسمی نے مشترکہ طور پر مہمانوں کا خاص طور مدرسہ ہٰذا کے ناظم تعلیمات مولانا محمد کا پروگرام کے بندوبست کے لئے شکریہ ادا کیا۔اہم شرکا میں مولانا ابراہیم امینی، مولانا فتح محمد امینی،مولانا خورشید امینی،حافظ خلیل نعمانی،قاری قاسم،ماسٹر ساجد حسین، ماسٹر جیکم، مولانا تعریف، ڈاکڑ عیسیٰ، اقبال فوجی، حاجی شاہد، بھائی لقمان،بھائی شرافت علی و بھائی اظہر الدین سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔












