• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور

مسلمانوں کا دشمن ایک ہی ہے لیکن ہر ایک کے ساتھ دشمنی کے طریقے مختلف ہیں:رہبر اعلیٰ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 4, 2024
0 0
A A
خامنہ ای کا خطبۂ جمعہ میں دشمن کیخلاف مسلم ممالک کی دفاعی لائن بنانے پر زور
Share on FacebookShare on Twitter

تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے نمازجمعہ کے خطبے میں کہا ہے کہ تباہی کا ازالہ کیا جائے گا اور آپ کے صبر و استقامت کے بدلے آپ کو عزت اور وقار ملے گا حسن نصر اللہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ثابت قدم رہی اور صیہونی حکومت کو پیچھے دھکیلنے کے مختلف مراحل میں اپنے دشمنوں کو اپنی طاقت دکھائی.
انہوں نے اپنے خطبے کا زیادہ تر حصہ عربی زبان میں بیان کیا آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ان شخصیات کا حوالہ دیا جو 1957 کے انقلاب کے بعد کے پہلے سالوں میں قاتلانہ حملے اور بم دھماکوں میں مارے گئے تھے انہوں نے کہا کہ ان حملوں اور قتل و غارت سے مزاحمت نہیں رکے گی انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کا خواب جھوٹا تصور ہے اور علاقائی حکومتیں امن قائم کر سکتی ہیں۔
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے تقریباپانچ سال بعد تہران میں نمازجمعہ کی امامت کے بعد خطبے میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کو مکمل طور پر جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے اسرائیل کے جرائم کی کم سے کم سزا ہیں. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطبے میں حسن نصر اللہ کا موازنہ حزب اللہ کے سابق سربراہان موسیٰ الصدر اور عباس الموسوی سے کیا انہوں نے ایران کی حمایت یافتہ پراکسی گروہوں کے اقدامات کی تعریف اور انہیں ”محور مزاحمت“ قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے شدید حملوں کی وجہ دراصل ان افواج میں موجود غصے ہے .
آیت اللہ خامنہ ای کے خطبے میں عربی زبان کے انتخاب پر مشرق وسطی کے امور پر نظررکھنے والوں کا کہنا ہے کہ عربی زبان کا انتخاب صرف حزب اللہ‘حماس‘یمن یا شام کے لیے نہیں تھا بلکہ ایرانی رہبر اعلی پوری عرب دنیا تک پیغام پہنچانا چاہتے تھے اور ایران کی یہ حکمت عملی کافی حد تک کامیاب نظرآتی ہے اس کے اثرات کے بارے میں فوری کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا .
اپنے خطبے میں انہوںنے کہا کہ چونکہ دشمن حزب اللہ اور حماس کی تنظیموں کو موثر نقصان نہیں پہنچا سکتا اس لیے وہ دہشت گردی‘ تباہی اور بمباری کو اپنی فتح کی علامت سمجھتا ہے اس رویے کا نتیجہ غصے کا جمع ہونا اور راہنماؤں میں غصے میں اضافہ ہونا ہے انہوں نے کہا کہ بدکردار اور بزدل دشمن حزب اللہ، حماس اور اسلامی جہاد کے مربوط ڈھانچے کو موثر ضرب لگانے میں ناکام رہا.
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاکہ مسلمانوں کا دشمن ایک ہی ہے جس کے خلاف افغانستان سے یمن تک اور ایران سے لبنان اور غزہ تک سب کو متحد ہونا ہو گا ہر ملک کو جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے‘ مسلم ممالک کو افغانستان سے یمن اور ایران سے غزہ و لبنان تک ایک دفاعی لائن کھینچنی ہو گی. انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا چند روز قبل ایکشن شاندار تھا جو مکمل طور پر جائز اور قانونی تھا‘ ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے‘ اسرائیل عام لوگوں کو قتل کر کے جیتنے کی کوشش کر رہا ہے آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج جمعے کی نماز کی امامت کی جو ایک نادر اقدام ہے 5 سال بعد رہبر اعلیٰ کا پہلا خطبہ جمعہ ہو گا جو بیروت کے جنوب میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ اور ایرانی القدس فورس کے قائدین کے مارے جانے کے بعد دیا جا رہا ہے اس سے قبل جولائی کے اواخر میں تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا آیت اللہ علی خامنہ ای دار الحکومت تہران کے وسط میں ”امام خمینی“ مصلّے میں نماز کی امامت کی نماز کے بعد حسن نصر اللہ اور دیگر کے لیے خصوصی دعا کی گئی.
آیت اللہعلی خامنہ ای نے آخری مرتبہ جنوری 2020 میں نماز جمعہ کی امامت کی تھی اس سے قبل ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تھے یہ کارروائی بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب امریکی حملے میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے جواب میں کی گئی تھی . ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کے روز تہران میں امریکی سفارت خانے کے قریب ایرانی پرچم اور حزب اللہ تنظیم کے جھنڈے اٹھا ئے ایک بڑے اجتماع نے احتجاج ریکارڈ کروایا شرکاءنے غزہ کی پٹی اور لبنان میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی تجزیہ کاروں کے نزدیک اسرائیل پر ایران کا حالیہ میزائل حملہ تہران اور ”مزاحمتی محور“ میں اس کے اتحادیوں کو درپیش سلسلہ وار حملوں کے جواب میں کیا گیا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist