• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کھڑگے بھی آئے نتیش کمار کے ساتھ

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 18, 2023
0 0
A A
کھڑگے بھی آئے نتیش کمار کے ساتھ
Share on FacebookShare on Twitter

ذات پر مبنی مردم شماری کا ڈول بہار میں ڈالا گیا اور راشٹریہ جنتا دل کے اس مطالبے کو نتیش کمار کی جے ڈی یو نے بھی مان لی اور بالآخر بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کا نہ صرف آغاز ہو گیا بلکہ اس کا پہلا مرحلہ مکمل بھی ہو گیا اور دوسرے مرحلے کا کام جاری ہے۔ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ بہت پہلے سے کیا جاتا رہا ہے لیکن پتہ نہیں کیوں خودلالو یادو نے بھی اپنے دور اقتدار میں اس مطالبے پر کام نہیں شروع کیا جبکہ ان کی سرکار کو غریب غربا کی سرکار کہا جاتا رہا ہے۔سماجی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کہتے ہیں کہ اب اس کی ضرورت اس لئے محسوس کی جارہی ہے کہ بی جے پی نے دلت، مہادلت ،قبائلی اور پسماندہ سماج کے لوگوں کو بڑی تعداد میں اپنے قریب کر لیا ہے اور انتخاب در انتخاب اس طبقہ کا ووٹ بہت تیزی کے ساتھ بی جے پی کی طرف راغب ہو رہا ہے۔یہ ایک ایسی زمینی سچائی ہے جس پر تمام شیڈول کاسٹ شیڈول ٹرائب اور بہت حد تک او بی سی کے لیڈروں کو بھی ایک عرصہ تک یقین نہیں ہوا تھا لیکن گذشتہ اتر پردیش انتخاب میں یہ بات پوری طرح کھل کر سامنے آگئی کہ دلتوں مہادلتوں اور شیڈول کاسٹ و شیڈول ٹرائب کے ساتھ او بی سی کے ووٹر بھی بہت بڑی تعداد میں بی جے پی کو ووٹ دیتے ہیں اور بی جے پی کی کامیابی کی بڑی وجہ وہی ووٹر ہیں اور پانچ کیلو اناج کی اسکیم اس کی بنیادی وجہ ہے۔
افسوسناک سچائی یہ بھی ہے کہ بی جے پی جس نظریات پر قائم ہے اس نظریات کے دائرے میں دلتوں اور پسماندہ ذات کے لوگوں کی حالت مسلمانوں جیسی ہی ہے۔اور رام راجیہ میں ان کا حصہ زیرو سے زیادہ نہیں ہے لیکن پھر بھی یہ طبقہ اگر بی جے پی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ پسماندہ ذات و قبائل شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب میں بیداری کی مہم چلانے والوں نے کہیں نہ کہیں تساہلی ضرور کی ہے۔اپنی آبادی کے حساب سے سہولیات حاصل کرنے کا نعرہ تو ایک عرصہ سے لگایا جاتا رہا ہے۔لیکن جب تک سرکاری طور پر یہ معلوم نہ ہو کہ کس ذات کی آبادی کتنی ہے اس وقت تک مطالبے میں نہ تو وہ زور پیدا ہو سکتا اور نہ ہی سرکار کوئی پالیسی بنا سکتی ہے۔خیر سے بہار میں نتیش کمار کی سرکار نے اس اہم کام کی ذمہ داری اٹھائی اور ایسا لگتا ہے کہ 2024کے پہلے جب اس مردم شماری کا اعلان ہو جائے گا تب بہار ہی نہیں پورے ملک کی سیاست میں ایک انقلابی تبدیلی دیکھنے کو ملی گی۔ایسا لگتا ہے کہ اب کانگریس نے بھی ذات پر مبنی مردم شماری کی اہمیت کو سمجھ لیا ہے کیونکہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر ملک میں ہر 10 سال بعد مردم شماری کرانے اور ذات پر مبنی جامع مردم شماری کو اس کا لازمی حصہ بنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ درخواست ایسے وقت میں کی ہے جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو کرناٹک میں ایک انتخابی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی کو چیلنج کیا کہ وہ 2011 کی ذات پر مبنی مردم شماری کے اعداد و شمار اور ریزرویشن پر 50 فیصد کو عام کریں۔
16 اپریل کے اس خط میں ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم سے کہا ہے،”میں ایک بار پھر تازہ ترین ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں اور میرے ساتھی نے یہ مطالبہ کئی بار پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھایا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ یہ مردم شماری جلد کرائی جائے اور ذات کی بنیاد پر مردم شماری کو اس کا حصہ بنایا جائے۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ 2021 کی دس سالہ مردم شماری جلد کرانے سے سماجی انصاف اور بااختیاریت کو تقویت ملے گی۔
وہیں کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ’جتنی زیادہ آبادی، اتنے زیادہ حقوق۔ آپ کو معلوم ہی ہے کہ ہمارے ملک میں ہر دس برس میں ایک بار جنرل مردم شماری ہوتی جو پچھلی بار2021 میں مجوزہ مردم شماری کورونا وائرس کی وباکی وجہ سے نہیں ہو سکی تھی۔اب کانگریس صدر نے مودی جی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ اس مردم شماری کے ساتھ ہی ذات پر مبنی مردم شماری بھی کروالیں۔یہ بات غور کرنے کی ہے کہ بی جے پی ایسا کبھی نہیں کروائیگی لیکن کانگریس صدر کھڑگے نے یہ خط لکھ کر کانگریس کے موقف کو واضح کر دیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist