• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کليۃ الصديقۃ الاسلاميہ للبنات لکھنؤ میں تقریب ختم صحیح البخاری کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 22, 2023
0 0
A A
کليۃ الصديقۃ الاسلاميہ للبنات لکھنؤ میں تقریب ختم صحیح البخاری کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ:سال ہائےگذشتہ کی طرح امسال بھی کليۃ الصديقۃ الاسلاميہ للبنات لکھنؤ میں تقریب ختم صحیح البخاری، اور سالانہ اجلاس عام کا انعقاد انتہائی تزک و احتشام کےساتھ ہوا۔ طالبات نے تعلیمی مظاہرہ کےپرو گرام میں حمدو نعت کےساتھ اردو، ہندی،انگلش اور عربی زبان میں تقاریر پیش کیں،جسےسامعین وسامعات نے کافی پسندکیا۔شہاب الدين مدنی نے ابنےمخصوص اسلوب ۔جامع اور دلنشین انداز میں صحیح بخاری کی آخری حدیث کادرس دیا جس میں امیرالمؤمین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ کے تراجم ابواب کی افادیت کوبیان کرتےہوئےآخری حدیث کی باب سےمناسبت ذکرکی اور حدیث کی مکمل تشریح فرمائی،نیز فرق باطلہ مرجیہ، قدریہ، جہمیہ، خوارج ،معتزلہ وغیرھم کےخلاف امام ہمام کی کاوشوں کاذکرکیا اور ان باطل فرقوں پر ردکرتےہوئےبتایاکہ گرچہ ان باطل فرقوں کاوجود مٹ گیاہے لیکن ان کے عقائد باطلہ کے حاملین آج بھی موجود ہیں۔ شیخ نے اپنا سلسلہ سند بھی طالبات کو دیا اور بتایاکہ ان کے اورشیخ الکل فی الکل سید نذیرحسین محدث دہلوی رحمہ اللہ کے درمیان صرف دوواسطہ ہے۔ بعد صلاۃ مغرب اجلاس عام کی صدارت صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے امیر محترم حافظ عتیق الرحمن طیبی نے فرمائی ۔ مقررخصوصی کے طورپر ممتاز عالم دین محمد ابراہيم مدنی نے شریک اجلاس ہوکر پروگرام کو اعتبارووقاربخشا۔ استقبالیہ کلمات میںکليۃ الصديقۃ الاسلاميہ للبنات کےصدر مولانا شہاب الدین مدنی نےتمام مہمانان گرامی قدر، شرکائےاجلاس خواتین وحضرات کا بصمیم قلب والہانہ استقبال کیا ۔ انہوںنے بتایاکہ 2003میں کلیہ کاقیام عمل میں آیاتھااور الحمدللہ آج کلیہ کی فاضلات کا چھٹابیچ سند فضیلت حاصل کررہاہے، ادارہ کے لئے سب سے شرف اور مسرت و شادمانی کی بات یہ ہےکہ اس سال کلیہ کی دوفاضلات کا داخلہ عالم اسلام کی عظیم یونیورسٹی جامعہ ام القری میں ہو چکا ہے فالحمدللہ علی ذالک۔ اجلاس عام کا آغاز معہد الفرقان سے اسی سال سند حفظ حاصل کرنے والے طالب علم حافظ محمد کی تلاوت قرآن مجیدسےہواجناب عبدالودود نے نعت رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم پیش کی بعدازاں مولانا فریدالدین فیضی نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں قرآن مجید اوراحادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں مؤمنین کی صفات کو بہت ھی دلنشین اندازمیں بیان کیا جس سےسامعین وسامعات پر رقت طاری ہوگئی۔ مولانا کے بعد ادارہ کی ایک ننھی طالبہ ہاجرہ کلیم نےحجاب کے موضوع پر انگلش زبان میں بہت ہی عمدہ خطاب کیا جسے سامعین وسامعات نے کافی سراہا۔ طالبہ کے بعداجلاس کے خصوصی مقرر مولانا محمد ابراہیم مدنی امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کا کلیدی خطاب ہوا آغاز خطاب میں شیخ محترم نے فرمایاکہ جماعت کے غیور ومتحمس علمائے کرام اس بات کی ضرورت شدت سے محسوس کررہے تھے کہ شہر لکھنؤ میں اپنا ایک ادارہ اور مرکز ہو جہاں سے علوم کتاب وسنت کی صحیح روشنی پھوٹے جس سے لوگ فیضیاب ہوں ، الحمد للہ اللہ رب العزت نے اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کےلئے شیخ شہاب الدین مدنی حفظہ اللہ کا انتخاب فرمایا۔ کلیدی خطاب کے بعدلکھنؤ کی ایک سماجی شخصیت حاجی عارف شفیع اپنے تاثرات میں رقت آمیز لہجے میں ان ایام کا ذکر کیااور کہاکہ شہر لکھنؤ میں اللہ کے فضل کےبعدمولاناشہاب الدین مدنی کی کاوشوں سے لوگ مسلک اہل حدیث قبول کرنےلگے تو ان کو حراساں کرنےکےلئےسنہ 2009میں عین عید کےدن دوسوکے قریب بعض نام نہاد مسلمانوں نے ان کے گھر پر حملہ کردیا گھر کے سامنے کھڑی ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑکی اور حد تو یہ ہے کہ چھپر والی مسجد اہل حدیث کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔ لیکن مولانا کے پائے ثبات میں لغزش نہیں آئی۔ اور الحمدللہ یہ سلفی کارواں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ صدر اجلاس حافظ عتیق الرحمن طیبی نے اپنے صدارتی خطاب میں سامعین کو قول وعمل میں اخلاص وللہیت کی تلقین کی اور اس اہم ادارہ کے قیام کےلیے مولانا شہاب الدین مدنی کو مبارکباد پیش کی اور دعوتی میدان میں ان کے جہد مسلسل کو سراہا۔ آخر میں محمد ابراہیم مدنی، حافظ عتيق الرحمن طيبشہابب الدين مدنی ، مولانا سراج الدين سراجی الحاج عارف شفيع ، الحاج ماسٹر عنایت اللہ صاحب ، جناب ماسٹر محمدعلی صاحب اور دیگرمعززین کے ہاتھوں کلیہ کی فاضلات کو سند فضیلت اور ردائے فضیلت سے نوازا گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    مارچ 9, 2026
    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    مارچ 9, 2026
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist