نئی دہلی،شاخ جامعہ عربیہ بیت العلوم مصطفی آباد میں ختم بخاری شریف کی تقریب مولاناوقاری عبدالغفار بانی ومہتمم جامعہ ہذا کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جامعہ ہذا کے طالب علم جاوید کی تلاوت اور ارشد کی نعتیہ کلام کے بعد مولانا طاہر قاسمی، مولانا جمیل قاسمی، مولانا اخلاق قاسمی، مولانا یاسین قاسمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمنا پارکا یہ واحد مدرسہ ہے جہاں معیاری تعلیم تربیت دی جاتی ہے اور آج اسی کی ایک جھلک یہاں دیکھنے کو مل رہی ہے بعد ازاں مہمان خصوصی مفتی عبد الرزاق قاسمی استاد حدیث دار العلوم دیوبند نے بخاری شریف کا آخری درس دیتے ہوئے طلبہ کو قیمتی نصیحتیں کیں اور دوران درس نے کہا کہ اس روئے زمین پر قرآن کریم کے بعد سب سے صحیح کتاب بخاری شریف ہے آپ نے فرمایا کہ دو بول رحمن کو بہت محبوب ہے زبان پر بڑے ہلکے پر وزن میں بہت بھاری ہےں وہ ہےں سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم ۔انہوںنے آخری حدیث پر سیر حاصل بحث کی مجمع بڑے ہی اطمینان کے ساتھ ان کے درس سے استفادہ کرتا رہا۔جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا محمود الحسن نے مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا ۔اہم شرکا میںمولانا ضیاءاللہ قاسمی، مولانا جاوید قاسمی، مولانا اسلم، مفتی شاہنواز،مفتی عبداللہ، مولانا احمد ، مولانا امان اللہ قاسمی، مولانا محمدجمشید عالم ناظم تعلیمات جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفرآباد، مفتی امیر الدین ، قاری حامد، قاری ابو داؤداور مولانا حسین قابل ذکر ہیں۔