بلند شہر، سماج نیوز سروس:بدھ کو سلطان پور ضلع کے قصبہ چھتاری میں جیولر س کی دکان میں ہوئی ڈکیتی کی واردات کے بعد جمعرات کو بلند شہر کے خورجہ کوتوالی نگر اور چھتاری تھانہ علاقہ میں پو لیس نے جیولرس کی دکانوں پر چیکنگ مہم چلاکر سیکورٹی انتظا مات کا جائزہ لیا ۔پو لیس نے جیولرس کی دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو چیک کیااور جیولرس سے ان کی دکانوں میں لگے کیمروں کو فعا ل رکھنے کی ہدایت دی ۔ اطلاع کے مطا بق جمعرات کی دوپہر چھتاری تھانہ انچارج بھوپیندر سنگھ اور ایس ایس آئی دلویر سنگھ نے پولیس فورس کے ساتھ قصبہ میں زیورات کی دکانوں پر پہنچ کرحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور تاجروں کو ضروری ہدایات دیں۔ تاجروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی پریشانی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر تھانے سے رابطہ کریں۔اسی طر یقہ سے خورجہ نگر کوتوالی انچارج راجپال سنگھ تومر نے بھی پو لیس فورس کے سا تھ قصبہ میں جیو لر س کی دکانوں پر سیکورٹی کے لحاظ سے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کر تے ہوئے تاجروں کوہدایت دی کہ تمام سر گرمیوں پر نظر رکھیں اور اپنی دکانوں کے اندر اور باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کرکے ان کی فعا لیت کو برقرار رکھیں ۔انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ کوئی بھی ضرورت پڑنے پر پو لیس کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کرایا جائے گا ۔ پو لیس کی اس مہم سے تاجروں میں تحفظ کا احساس بیدارہوا ہے ۔












