سعودی عرب:کل سوموار کو شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نے وفاقی جمہوریہ تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں بچوں کے لیے اوپن ہارٹ سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبے کا آغاز کیا ہے 15 ستمبر 2024ءتک جاری رہے گا۔اب تک مرکز کی رضاکارانہ طبی ٹیم نے 5 اوپن ہارٹ سرجریزاور 45 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی ہیں، جو سب کامیاب رہے۔یہ رضاکارانہ طبی منصوبوں کی توسیع کے طور پر سامنے آیا ہے جو مملکت سعودی عرب کی طرف سے اس کے انسانی ہمدردی کے ادارے شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔












