موتیہاری (پریس ریلیز): مورخہ 23 فروری 2024 کی شب مکتب اطفال مڑلی زیر انتظام ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ جمعیہ السلام التعلیمیہ و الخیریہ مڑلی کا سالانہ پروگرام بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔اس پروگرام کی صدارت شیخ نعیم الدین سلفی جب کہ نظامت کی ذمہ داری ذیشان الہی منیر تیمی نے ادا کیں ۔حافظ عبد الحلیم نے قرآن کی تلاوت سے مجلس کی ابتداء کی بعدہ شیخ اشفاق صابر تیمی نے بہترین لب و لہجہ میں نعتیہ اشعار گنگنائے ۔پروگرام میں ٹرسٹ کے طلبہ و طالبات نے اردو اور انگریزی زبان میں تقریریں پیش کیں کچھ بچوں نے نعت رسول سے مجلس کو معطر کردیا ۔سفینہ ،صابرہ ،ذکری فاطمہ اور عبد الواحد نے انگریزی جب کہ زینب ،نور صبا ،ناہدہ ،امجد ،صبا پروین اور نذرانہ نے اردو زبان میں تقریریں پیش کیں ۔طلبہ و طالبات کی بہترین کارکردگی پر انہیں اعزاز بخشا گیا ۔پروگرام میں قرب و جوار سے تشریف لائے معزز علمی شخصیات نے اپنی تاثرات کو پیش کیا جن میں کئی کتابوں کے مؤلف اور علاقے کی عظیم علمی شخصیت شیخ اسد الرحمٰن تیمی، خطابت کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے ،بہترین داعی اسلام شیخ نیاز احسن تیمی و مدنی،شاہین اکیڈمی کے پرنسپل شیخ ابراہیم تیمی، شیخ فیاض فیضی امام وخطیب جامع مسجد بھکورہر، شیخ نعیم الدین سلفی اور بڑے ہی متحرک اور فعال شخصیت کے مالک شیخ فیروز عالم تیمی ،مولانا اقبال مظاہری اور ڈاکٹر طارق ظفر وغیرہم کی باوقار موجودگی اور بہترین تاثرات کا ہر ہر لفظ اور جملہ لائق فکر و عمل رہا۔پروگرام میں شاہین اکیڈمی، چمپارن” کے ڈائریکٹر جناب انجینئر امتیاز احمد،شیخ اسد الرحمن تیمی،شیخ نیاز احسن تیمی،شیخ فیروز عالم تیمی۔حکیم عزیز الرحمٰن ندوی،شیخ ابراہیم تیمی ،شیخ اشفاق صابر تیمی ،ذیشان الہی تیمی،شیخ شاکر تیمی ،شیخ نعیم الدین سلفی،ہدایت اللہ ،کلیم اللہ اور معصوم وغیرہم کی ابتداء سے لے کر انتہا تک شرکت رہی۔تعلیم کے میدان میں ” ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ” کے بانی جناب شاکر ندوی صاحب کی ہمہ جہت کوشش اور ان کی محنت قابل ستائش ہے، اللہ پاک ان کی محنتوں کو قبول فرمائے۔












