• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

کورین کلچرل سنٹر کے چھ تائیکوانڈو طلباء نے ہندوستانی قومی ٹیم میں جگہ بنائی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 14, 2024
0 0
A A
کورین کلچرل سنٹر کے چھ تائیکوانڈو طلباء نے ہندوستانی قومی ٹیم میں جگہ بنائی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی (یو این آئی) کورین کلچرل سینٹر انڈیا کے چھ تائیکوانڈو طلباء کو ہندوستانی قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
یہ ہونہار طلباء ویتنام کے شہر دا نانگ میں 14 مئی سے شروع ہونے والی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ اس کا سہرا کورین کلچرل سنٹر انڈیا کے ماہر تائیکوانڈو انسٹرکٹر لی وانیونگ کو جاتا ہے۔ وہ ہندوستانی ٹیم کے کوچ بھی ہیں۔
کورین کلچرل سنٹر انڈیا کے چھ ہونہار طلباء اویناش کمار ساہنی، انوراگ یادو، شلپا تھاپا، ہرش وردھن گرونگ، کنال کمار اور ریتیکا نیگی اس مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایتھلیٹس دو زمروں پومسے اور کیوروگی میں مقابلہ کریں گے –
مزید برآں ہندوستانی نوجوانوں کو تائیکوانڈو کی طرف راغب کرنے کے لیے، کورین کلچرل سینٹر انڈیا نے انڈیا تائیکوانڈو کے ساتھ ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر دہلی میں کورین کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر ہوانگ ال یونگ اور انڈیا تائیکوانڈو کے صدر نام دیو سمپت شرگاونکر نے دستخط کیے ۔
اس معاہدے کے تحت، انڈیا تائیکوانڈو اور کورین کلچرل سینٹر مشترکہ تعلیمی اقدامات کریں گے، جن میں تائیکوانڈو کی تعلیم، مقابلے، تربیتی کیمپ، کورین ثقافتی تائیکوانڈو مہمات، اور قومی اور بین الاقوامی فورمز پر نمائندگی کے لیے تربیتی پروگرام شامل ہیں۔ یہ اقدامات مارشل آرٹس کے طلباء کی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں مستقبل میں اس کھیل میں ملک کی نمائندگی کرنے کی ترغیب دیں گے۔ انڈیا تائیکوانڈو ہندوستانی تائیکوانڈو کھیل کی گورننگ باڈی ہے اور عالمی تائیکوانڈو اور ایشیائی تائیکوانڈو کا بھی رکن ہے۔
کورین کلچرل سینٹر انڈیا کے ڈائریکٹر مسٹر ہوانگ ال یونگ نے کہا، "ہم ہندوستان میں تائیکوانڈو کی ترقی کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھیں گے۔ اسکولی تعلیم میں تائیکوانڈو کی کلاسز اور خصوصی تربیتی پروگرام طلباء کو کورین ثقافت سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ان کے مستقبل کے لیے نئی امیدیں اور امکانات کھولیں گے۔ ہیڈ آف انڈیا تائیکوانڈو نام دیو سمپت شرگونکر نے مزید کہا، تائیکوانڈو کی ابتدا کوریا میں ہوئی، اور کوریا کے ثقافتی مرکز کے ساتھ مل کر اسے ہندوستان میں تیار کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ ہماری مشترکہ پہل کے ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ ہندوستان میں تائیکوانڈو کے مزید ٹیلنٹ کی نشاندہی کریں گے اور اس کھیل کو ملک میں نئی ​​بلندیوں تک لے جاسکیں گے۔ کورین کلچرل سینٹر انڈیا نے 2021 سے ہندوستان کے اسکولوں میں تائیکوانڈو کی پڑھائی کو فروغ دیا ہے۔ اس وقت پورے ملک کے 46 اسکولوں میں 3,662 طلبہ یہ مارشل آرٹ سیکھ رہے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے 1,530 طلبہ سے زیادہ ہیں۔اس سال کورین کلچرل سینٹر، انڈیا نے مقامی تائیکوانڈو اداروں کے ساتھ مل کر اساتذہ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ مستقبل میں مزید اسکول اپنے نصاب میں تائیکوانڈو کو شامل کر سکیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    مارچ 6, 2026
    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مارچ 6, 2026
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist