• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, فروری 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

لاریجانی کا امریکہ کو بنجامن نیتن یاھو کے ’تخریبی‘ کردار سے باخبر رہنے کا مشورہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 12, 2026
0 0
A A
لاریجانی کا امریکہ کو بنجامن نیتن یاھو کے ’تخریبی‘ کردار سے باخبر رہنے کا مشورہ
Share on FacebookShare on Twitter

تہران،(ہ س)۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے امریکہ کو جوہری مذاکرات کے عمل میں اسرائیل کے مبینہ تخریبی کردار کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ انہوں نے امریکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بیدار رہیں اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ان مذاکرات کے فریم ورک پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہ دیں۔علی لاریجانی نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بنجمن نیتن یاھو اب امریکہ جا رہے ہیں۔ امریکیوں کو دانشمندی سے کام لینا چاہیے اور انہیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ اپنے ڈرامائی انداز اور چالوں سے اپنے سفر سے قبل یہ تاثر دیں کہ ‘میں امریکیوں کو جوہری مذاکرات کا فریم ورک سکھانے جا رہا ہوں’۔ انہیں اس تخریبی کردار کے حوالے سے چوکنا رہنا چاہیے۔بنجمن نیتن یاھو کل منگل کے روز واشنگٹن روانہ ہو ئے ہیں تاکہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے ساتھ انتہائی حساس جوہری مذاکرات کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکیں۔عمانی ٹیلی ویڑن سے گفتگو کرتے ہوئے لاریجانی کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ کے ساتھ جوہری مسئلے کے علاوہ کسی موضوع پر مذاکرات نہیں کیے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ آنے والا مرحلہ کم از کم سیاسی طور پر نئی صف بندی کا شاہد ہوگا۔ لاریجانی نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں اسٹریٹجک تناؤ میں کمی کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اس وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے جب وہ حقیقت پسندانہ ہوں۔اس سے قبل لاریجانی نے مسقط میں سلطانِ عمان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی جن کے ملک نے گذشتہ ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی تھی۔عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں ایرانی امریکی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور دونوں فریقین کے درمیان ایک متوازن اور منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مذاکرات کی میز پر واپسی، نقطہ نظر کو قریب لانے اور خطے و دنیا میں امن و سکیورٹی کے قیام کے لیے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔لاریجانی نے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے بھی ملاقات کی جنہوں نے امریکیوں کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ لاریجانی نے ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام سے بھی بات چیت کی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق مسقط کے بعد لاریجانی اب قطر روانہ ہو گئے ہیں۔واشنگٹن اور تہران کے درمیان یہ مذاکرات امریکہ کی جانب سے طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے سائے میں منعقد ہوئے ہیں۔ یہ جون سنہ 2024 میں ایران پر اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی اس جنگ کے بعد پہلے مذاکرات ہیں جس میں امریکی افواج نے بھی شرکت کی تھی۔تہران کی خواہش ہے کہ مذاکرات صرف اس کے جوہری پروگرام تک محدود رہیں اور میزائل پروگرام سمیت دیگر معاملات کو اس میں شامل نہ کیا جائے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    یونانی ڈے پر آئی ایس ایم کی جانب سے حکیم امام الدین ذکائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

    یونانی ڈے پر آئی ایس ایم کی جانب سے حکیم امام الدین ذکائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

    فروری 12, 2026
    وجیندر گپتا نے 17 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت افسروں سے بات چیت کی

    وجیندر گپتا نے 17 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت افسروں سے بات چیت کی

    فروری 12, 2026
    مسلمانانِ ہند کی زبوں حالی اور ان کا علاج

    مسلمانانِ ہند کی زبوں حالی اور ان کا علاج

    فروری 12, 2026
    امریکی فوج کوبغاوت پر اکسانے کا الزام، چھ ڈیموکریٹک ارکان کے خلاف فردِ جرم کی درخواست مسترد

    امریکی فوج کوبغاوت پر اکسانے کا الزام، چھ ڈیموکریٹک ارکان کے خلاف فردِ جرم کی درخواست مسترد

    فروری 12, 2026
    یونانی ڈے پر آئی ایس ایم کی جانب سے حکیم امام الدین ذکائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

    یونانی ڈے پر آئی ایس ایم کی جانب سے حکیم امام الدین ذکائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

    فروری 12, 2026
    وجیندر گپتا نے 17 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت افسروں سے بات چیت کی

    وجیندر گپتا نے 17 ویں ٹرائبل یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت افسروں سے بات چیت کی

    فروری 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist