صدام حسین فیضی
رام پور،27؍ مئی،سماج نیوز سروس: ضلع مجسٹریٹ جوگیندرسنگھ نے رام پور میں غیر قانونی کان کنی،ٹرانسپورٹیشن اوور لوڈنگ کو روکنے کے لئے خصوصی مہم چلائی ہے۔ مائن آفیسرامیت رنجن نے بتایا کہ بغیر ٹرانسپورٹ فارم کے معدنیات کی نقل و حمل کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد دو گاڑیوں کو پکڑ کر سوار تھانے اور ٹانڈہ تھانے کی تحویل میں لے لیا گیاہے۔ گاڑی نمبر UP 23 AT 2754 کے خلاف بھی تھانہ سوار میں رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے۔اس کے علاوہ معدنیات سے لدی گاڑیوں کی لوکیشن افسران کو دینے کے معاملے میں ایک کالے رنگ کی اسکارپیو گاڑی نمبر UP 22 BC 2383 کو گرفتار کر کے 03 نامعلوم افراد کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کر کے پولیس کی تحویل میں دے دی گئی ہے۔












