لبنان:لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت جب اسرائیل ان علاقوں سے نکل جائے گا لبنانی فوج جنوبی لبنان میں اپنی پوری ذمہ داریاں انجام دے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
میقاتی نے پیر کی صبح جنوبی لبنان کے قصبے مرجعیون میں لبنانی فوج کی بیرکوں سے اپنے دورے کے دوران کہا کہ ہم جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ ہمارے سامنے بہت سے کام ہیں جن میں سب سے نمایاں ان تمام سرزمینں سے دشمن کا انخلا ہے جن میں وہ اپنی حالیہ جارحیت کے دوران گھس بیٹھا ہے۔
میقاتی نے زور دے کر کہا کہ فوج اپنے مشن میں کبھی ناکام نہیں ہوئی۔ ہمیں ایک مشکل امتحان کا سامنا ہے۔ فوج ثابت کرے گی کہ وہ درکار تمام کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مجھے اس معاملے میں مکمل اعتماد ہے۔ نجیب میقاتی نے آرمی کمانڈر جنرل جوزف عون کی تعریف کی اور فوج کے لیے ان کی مکمل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام معمولی صلاحیتوں کے باوجود فوج اپنی پوزیشنوں پر ثابت قدم رہی اور شہریوں کو محفوظ رکھا ہے۔ ہم اپنا مشن مکمل کریں گے کیونکہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں اس پر ہمیں یقین ہے۔ وزرا کی کونسل نے رواں سال 7 دسمبر کو جنوبی اللیطانی علاقے میں لبنانی فوج کی تعیناتی کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔